پاکستانی فوجیوں کو بغاوت پر اکسانے کا الزام: میجر عادل راجا کو 14،کیپٹن حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید کی سزا ، رینک ضبط
👁️ 166 بار دیکھا گیا
پاکستانی فوجیوں کو بغاوت پر اکسانے کا الزام: میجر عادل راجا کو 14،کیپٹن حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید کی سزا ، رینک ضبط
راولپنڈی (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے دو ریٹائرڈ افسران میجرعادل فاروق راجہ اور کیپٹن حیدر رضا مہدی کو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں قید با مشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کےمطابق دونوں سابق افسران کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا جس کے تحت نہ صرف سزائیں سنائی گئیں بلکہ ان کے رینک بھی ضبط کرلیے گئے ہیں۔
بیان کے مطابق میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجہ کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ’دونوں سابق افسران کو پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل (ایف جی سی ایم) کے تحت فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے۔‘
واضح رہے کہ یوٹیوبر اور وی لاگر میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجہ کو تحریک انصاف کا حامی سمجھا جاتا تھا اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے 10 روز بعد پاکستان سے برطانیہ چلے گئے تھے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ فوج کے دو ریٹائرڈ افسران میجر (ر) عادل فاروق راجا اور کیپٹن (ر) حیدررضا مہدی کو حاضر سروس اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے پر فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت سزا سنا دی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں سابق افسران کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت بغاوت ریاست مخالف اقدامات میں ملوث ہونے پر یہ سزا سنائی گئی ہے۔
بیان کے مطابق ’سزا میں فرائض کی انجام دہی، جاسوسی کے بارے میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923 کی دفعات کی خلاف ورزی، ریاست کے تحفظ اور مفاد کے خلاف منفی سرگرمیوں کی دفعات بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ریٹائرڈ افسران کے خلاف سات اور نو اکتوبر 2023 کو عدالتی کارروائی کے بعد سزا سنائی گئی جبکہ سابق افسران کے رینکس بھی 21 نومبر 2023 سے ضبط کر لیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ان دونوں مجرمان کے خلاف اسلام آباد کے تھانے میں لوگوں کو فوج اور حکومت کے خلاف اکسانے کے مقدمات بھی درج ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ دونوں ملزمان بیرون ملک میں ہیں اور انھیں اشتہاری قرار دینے سے متعلق ضابطے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
وی لاگس میں پاکستانی فوج پر شدید تنقید
یاد رہے کہ میجر ریٹائرڈ فاروق راجا نے لندن پہنچنے کے بعد اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے پاکستانی فوج پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری رکھا۔
میجر عادل فاروق راجہ برطانیہ میں رہتے ہوئے پاکستان کی موجودہ سیاسی اور عسکری قیادت پر بھرپور تنقید کرتے رہے تھے اور اس نوعیت کے الزامات میں تیزی آنے کے بعد برطانیہ میں ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کیا تھا۔
برطانیہ میں اپنے خلاف دائر ہونے والی شکایتوں اور دعوؤں کے بعد وہ اپنے کئی دعوؤں سے پیچھے بھی ہٹے تھے۔
یاد رہے کہ میجر عادل راجہ پاکستانی فوج میں خدمات سر انجام دینے کے بعد بھی فوجی منصوبوں سے وابستہ رہے۔
ان کے وی لاگز عموماً موجودہ عسکری قیادت کے خلاف ہوتے ہیں جن میں وہ فوج میں موجود اپنے ’ذرائع‘ جنھیں وہ ’خاموش مجاہد‘ کہتے ہیں، کے حوالے سے دعوے اور الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔
حیدر رضا مہدی بھی وی لاگز بناتے ہیں اور یہ عادل راجہ کے ساتھ مل کر بھی وی لاگز بناتے رہے ہیں۔
پاکستان آرمی ایکٹ کیا ہے؟
پاکستان آرمی ایکٹ 1952 میں ان جرائم کا حوالہ دیا گیا ہے جن کا ٹرائل اس ایکٹ کے تحت اس صورت میں ہوتا ہے جب ان جرائم کا ارتکاب فوجی اہلکار کریں۔ تاہم اسی ایکٹ کے اطلاق کے حوالے سے کچھ شقوں میں یہ قانون بعض صورتوں میں عام شہریوں پر بھی نافذ ہوتا ہے۔
فوجی ایکٹ کے تحت کارروائی کی صورت میں ملزم کے خلاف ہونے والی عدالتی کارروائی کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کہا جاتا ہے اور یہ فوجی عدالت جی ایچ کیو ایجوٹنٹ جنرل (جیگ) برانچ کے زیر نگرانی کام کرتی ہے۔
اس عدالت کا صدر ایک حاضر سروس (عموماً لفٹیننٹ کرنل رینک) فوجی افسر ہوتا ہے، استغاثہ کے وکیل بھی فوجی افسر ہوتے ہیں۔ یہاں ملزمان کو وکیل رکھنے کا حق دیا جاتا ہے۔
اگر کوئی ملزم پرائیویٹ وکیل رکھنے کی استطاعت نہ رکھتا ہو تو فوجی افسر ان کی وکالت کرتے ہیں، انھیں ’فرینڈ آف دی ایکیوزڈ‘ کہا جاتا ہے۔ یہاں ہونے والی کارروائی کے بعد ملزم اپیل کا حق رکھتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ، سکیورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ
22/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
برطانیہ کا سعودی عرب کو حوثی حملوں کے خلاف دفاعی فوجی معاونت دینے کا اعلان
22/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران اور امریکا کے تنازع کے خاتمے کیلئے پاکستان سے رابطے میں ہیں، اقوام متحدہ
22/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بھارت میں عدالتوں، اسکولوں اور سومناتھ مندر کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
21/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطر
21/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15569 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11855 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9165 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7448 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5241 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C