01/March/2021

پنجاب: ٹیکسلا میں 9 سالہ بچی مبینہ ریپ کے بعد قتل

👁️ 26 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پنجاب: ٹیکسلا میں 9 سالہ بچی مبینہ ریپ کے بعد قتل

پنجاب: ٹیکسلا میں 9 سالہ بچی مبینہ ریپ کے بعد قتل

ٹیکسلا (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع ٹیکسلا میں ایک ڈھائی سالہ بچی کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا حاضرو پولیس تھانے کی حدود میں نتروپا میں ایک 9 سالہ بچی کا ریپ کیا گیا اور اسے گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ بچی کے والد بہرام خان نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے پنج دھیر گاؤں آئے تھے جہاں سے ان کی بیٹی لاپتا ہوگئی۔

بعدازاں متاثرہ بچی کی لاش چچ انٹرچینج کے نزدیک ایک زیر تعمیر عمارت کے اندر سے ملی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کی جہاں طبی معائنے کے بعد اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ اسے ریپ کیا گیا تھا۔

جس پر پولیس نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 (قتل عمد)، 376 (زنا بالجبر) کے تحت مقدمہ کر کے تحقیقات شروع کردیں۔

ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) خالد ہمدانی نے اس گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C