چترال میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
👁️ 52 بار دیکھا گیا
چترال میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
راولپنڈی (ڈیلی اردو) سیکیورٹی فورسز نے پاک-افغان سرحد کے قریب صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں کارروائی کی جہاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 7 اور 8 نومبر کی درمیانی شپ سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر ضلع چترال میں پاک افغان سرحدی علاقے ارسون میں آپریشن کیا۔#Chitral #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) November 9, 2023
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع چترال کے علاقے عروسون میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔
بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔
مزید بتایا گیا کہ مذکورہ علاقے کے اطراف کارروائی کی جارہی ہے تاکہ کسی دہشت گرد کی موجودگی کی صورت میں علاقے کو پاک کیا جائے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہریوں نے پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائی کو سراہا، جو ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
خیال رہے کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جہاں خاص طور پر سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں ستمبر کے اوائل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 6 اہلکار ہلاک جبکہ 12 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’جدید ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کے ایک بڑے گروپ نے ضلع چترال کے علاقے کیلاش میں افغانستان کی سرحد کے قریب قائم فوج کی دو چوکیوں پر حملہ کیا‘۔
آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ افغانستان کے صوبے نورستان اور کنڑ کے علاقوں گواردش، پیتگال، بارغ متل اور بتاش میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور سرگرمیوں کا پہلے ہی سراغ لگایا گیا اور افغانستان کی عبوری حکومت کو بروقت آگاہ کر دیا گیا تھا۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ دہشت گردی کے حملوں کے خطرے کے باعث سیکیورٹی اہلکار ہائی الرٹ تھے اور اہلکار بہادری سے لڑے اور دہشت گردوں کے حملے پسپا کر کے بھاری نقصان پہنچایا۔
کارروائی کے بارے میں مزید بتایا گیا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا اور بڑی تعداد میں دہشت گرد زخمی بھی ہوگئے۔
بعد ازاں 10 ستمبر کو چترال میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم 7 دہشت گرد ہلاک اور 6 شدید زخمی ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
برطانیہ کا سعودی عرب کو حوثی حملوں کے خلاف دفاعی فوجی معاونت دینے کا اعلان
22/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایران اور امریکا کے تنازع کے خاتمے کیلئے پاکستان سے رابطے میں ہیں، اقوام متحدہ
22/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت میں عدالتوں، اسکولوں اور سومناتھ مندر کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
21/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطر
21/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایرانی فضائی شعبے کے خلاف بڑا اقدام، 27 ایئر لائنز پابندیوں کی زد میں
21/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9163 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7446 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5239 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C