چین کا طالبان حکومت کو 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا امدادی پیکیج دینے کا اعلان
👁️ 97 بار دیکھا گیا
چین کا طالبان حکومت کو 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا امدادی پیکیج دینے کا اعلان
بیجنگ (ڈیلی اردو/شنہوا/وی او اے) چین نے بدھ کے روز افغانستان کے لیے تین کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا، جو کہ طالبان کی قیادت والے ملک کے لیے پہلی نئی غیر ملکی امداد ہے۔
امدادی پیکیج میں خوراک، موسم سرما کی نوعیت کی رسد اور کووڈ 19 ویکسین کے ڈوزز پر مشتمل کئی اشیا شامل ہوں گی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘شنہوا’ نے خبر کے مطابق چین نے فوری طور پر افغان عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 30 اعشاریہ 96 ملین (200 ملین یوئان) کی مالیت کی گندم، موسم سرما کے گرم کپڑے، ویکسین اور ادویات روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے”۔
امدادی پیکیج کے اس اعلان سے ایک روز قبل چین نے کہا تھا کہ وہ طالبان حکومت کے ساتھ نقل و حمل کے راستے کھولنے والا ہے۔
پاکستان، ایران، تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان کے اپنے ہم منصبوں سے گفتگو کرتے ہوئے، چین کے وزیر خارجہ، وینگ یی نے کہا کہ اس امداد سے تباہ حال ملک اپنی تعمیر نو کا کام کر سکے گا۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ چین انسداد دہشت گردی اور منشیات کے کالے کاروبار کے خاتمے میں بھی افغانستان کی مدد کرے گا۔
چین کے روزنامہ ‘ساؤتھ چانیا مارننگ نیوز’ کے مطابق، ”طالبان کی جانب سے عبوری حکومت کے قیام کو چین افغان عوام کے لیے انتہائی اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے”۔
بقول ان کے، ”داخلی امور کی بحالی اور جنگ کے بعد تعمیر نو کے حوالے سے یہ ایک ضروری اقدام ہے”۔
وینگ نے طالبان پر زور دیا کہ وہ دہشت گرد گروہوں کے ساتھ اپنے مراسم ترک کر دے۔ چین نے الزام لگایا کہ مشرقی ترکستان اسلامی تحریک سنکیانگ میں حملے کرتی رہی ہے۔
اقوام متحدہ نے اس ہفتے خبردار کیا تھا کہ افغانستان کو اگلے سال کے وسط تک “شدید غربت” کا سامنا کرنا پڑے گا، تاوقتتکہ مقامی کمیونٹیز اور ملک کی معیشتوں کو سہارا دینے کے لیے مزید اقدامات نہ کیے جائیں۔
واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ افغانستان کی معیشت کو جنگ کی صورت حال سے باہر نکلنے میں مدد کے عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے۔
سفیر اسد مجید خان نے کہا کہ اگر عالمی برادری افغانستان کو نظرانداز کرنے کا انتخاب کرتی ہے تو اس کے نتائج تباہ کن ہوں گے اور اس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر مہاجرین کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔
کابل میں چین کا سفارت خانہ کام کر رہا ہے، اور طالبان نے کہا ہے کہ وہ بیجنگ کو اپنے ملک کی تعمیر نو کے لیے ایک اہم شراکت دار سمجھتے ہیں۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے گزشتہ ہفتے سی این این کو بتایا تھا کہ “ہمارے پڑوس میں چین ایک بہت اہم اور مضبوط ملک ہے، اور ماضی میں ہمارے چین کے ساتھ بہت مثبت اور اچھے تعلقات رہے ہیں۔” ہم ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں اور باہمی اعتماد کی سطح کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔
تاہم، ابھی تک بیجنگ نے باضابطہ طور پر طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کو کہا تھا کہ امریکہ طالبان کو تسلیم کرنے سے بہت دور ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کو کہا کہ وہ طالبان کی عبوری حکومت میں دیگر نسلی گروپوں اور اقلیتوں کے نہ ہونے سے مایوس ہوئے ہیں۔
چین اور افغانستان کے درمیان تقریباً 50 میل کی سرحد مشترکہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C