ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں 25 اہلکار ہلاک، 27 دہشت گردوں کو مارنے کا دعویٰ
👁️ 39 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں 25 اہلکار ہلاک، 27 دہشت گردوں کو مارنے کا دعویٰ
پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں سیکیورٹی اداروں کے زیرِ استعمال ایک عمارت پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 23 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جب کہ فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 27 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب چھ دہشت گردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کر کے وہاں داخل ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا۔ بعد ازں دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کو کیمپ کے مرکزی دروازے سے ٹکرا دیا اور اس کے بعد خود کش دھماکہ بھی کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے سے عمارت منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں 23 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جب کہ جوابی کارروائی میں چھ دہشت گرد مارے گئے۔
تحریکِ جہاد پاکستان نامی ایک غیر معروف عسکریت پسند گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔
مقامی آبادی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈی آئی خان میں درازندہ میں ایک آپریشن کیا جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر کے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں ہی فورسز نے ایک اور کارروائی میں کلاچی کے علاقے میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا جب کہ اس واقعے میں دو سپاہی بھی ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ ان کارروائیوں میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
واضح رہے کہ قریبی علاقوں ٹانک، لکی مروت اور کلاچی میں سیکیورٹی فورسز مبینہ عسکریت پسندوں کے خلاف گزشتہ ایک ہفتے سے کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ چند ماہ کے دوران دہشت گردی کے متعدد واقعات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے لیکن ماضی کے برعکس دہشت گرد حملوں کی ذمے داری کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے بجائے مختلف ناموں سے موجود چھوٹے گروپس قبول کر رہے ہیں۔
ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے والوں میں لشکر خراسان، تحریک جہاد پاکستان کے علاوہ عسکریت پسند کمانڈر حافظ گل بہادر کا گروپ بھی شامل ہے۔
گزشتہ ماہ دہشت گردی کے واقعات میں 34 فی صد اضافہ ہوا ہے اور مجموعی طور پر دہشت گردی کے 63 واقعات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 37 اہلکار ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب پاکستان کی فوج اور حکومت کا دعویٰ رہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی میں غیر ملکی ملوث ہیں۔ حکومت کی جانب سے افغان شہریوں کو بھی تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں۔ تاہم افغانستان میں طالبان کی حکومت ان الزامات کو مسترد کرتی رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 256 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4644 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3483 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C