ژاپوریژیا میں روسی میزائل حملہ، 25 یوکرینی شہری ہلاک، 28 زخمی
👁️ 28 بار دیکھا گیا
ژاپوریژیا میں روسی میزائل حملہ، 25 یوکرینی شہری ہلاک، 28 زخمی
ماسکو (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) یہ تازہ روسی میزائل حملہ ایک ایسے موقع پر کیا گیا جب آج ہی تیس ستمبر کی سہ پہر ماسکو میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں یوکرین کے چار مقبوضہ علاقوں کے روس میں باقاعدہ انضمام کی دستاویزات پر دستخط کیے جا رہیں ہیں۔
#Zaporizhzhia. Russia hit humanitarian convoy. 25 died, 50 injured – people who simply wanted to help: take relatives away, bring necessary things. It is more than a war crime. It is a deliberate terrorist attack. #RussiaIsATerroristState and must be officially recognized as such pic.twitter.com/Z50n5o4NZU
— Олена Зеленська (@ZelenskaUA) September 30, 2022
یوکرین کے جنوبی شہر ژاپوریژیا کے مضافات میں شہری گاڑیوں کے قافلے کو نشانہ بنانے والے روسی میزائل کے حملے میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے۔ ایک عینی شاہد نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ شہر کی وسیع و عریض اوریخوو کار مارکیٹ میں لاشیں زمین پر یا ابھی گاڑیوں میں ہی پڑی ہوئی ہیں۔ گاڑیوں کی دو قطاروں کے قریب گرنے والے میزائل نے زمین میں ایک گڑھا بنا دیا تھا۔
#UPDATE An attack on a frontline civilian convoy killed at least 25 people in the Zaporizhzhia region of southern Ukraine on Friday, just hours before Moscow was due to annex the occupied region along with three others ▶️ https://t.co/gsZGp9HTGV pic.twitter.com/wYuZEtKUm9
— AFP News Agency (@AFP) September 30, 2022
ژاپوریژیاکے علاقائی گورنر آلیکسانڈر ستاروخ کے مطابق، ” اس حملے میں اب تک 25 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو ئے ہیں اور یہ تمام عام شہری تھے۔‘‘ پولیس اور ایمرجنسی ورکرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے۔ میزائل حملے کی وجہ سے گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا اور ان کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ حملے کا نشانہ بننے والی گاڑیاں مسافروں کے گھریلو سامان سے بھری ہوئی تھیں۔
ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں بکھری پڑی تھیں اور ان میں سے بعض گاڑیوں میں ہی مارے گئے تھے۔ نتالیہ نامی ایک خاتون نے بتایاکہ وہ اپنے خاوند کے ساتھ ژاپوریژیا میں اپنے بچوں سے ملنے آئیں تھیں۔ اپنی کار کے نزدیک کھڑے انہوں نے کہا، ”ہم اپنی 90 سالہ ماں کی طرف لوٹ رہے تھے۔ ہمیں بچا لیا گیا ہے۔ یہ ایک معجزہ ہے۔‘‘
روس 24 فروری کو یوکرین پر فوجی حملے کے بعد وہاں عام شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کے الزامات کی تردید کرتا آیا ہے تاہم روسی حملوں نے یوکرین کے متعدد شہروں اور قصبوں کو تباہ کر دیا ہے۔ روس کی جانب سے یہ تازہ میزائل حملہ ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب روسی صدر ولادیمیر پوٹن آج جمعے کی سہ پہر ماسکو میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں یوکرین کے چار مقبوضہ علاقوں کے روس میں باقاعدہ انضمام کی دستاویزات پر دستخط کریں گے۔
پوٹن کریملن میں منعقدہ تقریب کے اختتام پر ایک اہم خطاب بھی کریں گے۔ اس کے بعد وہ مشرقی اور جنوبی یوکرین کے روس نواز علیحدگی پسندوں کے زیر کنٹرول ان علاقوں کے مقامی رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔ یہ چار یوکرینی علاقے ڈونیٹسک، خیرسون، لوہانسک اور ژاپوریژیا ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 157 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8848 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4607 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3299 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2470 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2122 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C