ٹرمپ کا ایران میں امریکی حملے کا اعتراف، طیارہ شکن تنصیب تباہ کرنے کا دعویٰ
👁️ 53 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران میں امریکی حملے کا اعتراف، طیارہ شکن تنصیب تباہ کرنے کا دعویٰ
واشنگٹن/تہران(ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں امریکی فوجی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے ایرانی طیارہ شکن نظام کی ایک تنصیب کو نشانہ بنایا، جسے ایران تقریباً دو ماہ سے تعمیر کررہا تھا۔ دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان دوبارہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں اور تنازع کا حل مذاکرات کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔
ٹرمپ نے امریکی ٹیلی وژن چینل فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام اس تنصیب کی تعمیر پر نظر رکھے ہوئے تھے اور جیسے ہی یہ مکمل ہوئی، اسے گزشتہ رات نشانہ بنا دیا گیا۔ انہوں نے کارروائی کو محدود قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مکمل جنگ کا آغاز نہیں تھا۔
امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس سے قبل آبنائے ہرمز میں واقع ایرانی جزیرے قشم پر امریکی حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ امریکی حکام نے ان حملوں کو دفاعی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے امریکی طیارے یا فوجی اثاثوں کو طیارہ شکن میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کے بعد کارروائی کی گئی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق قشم جزیرے پر امریکی حملے محدود نوعیت کے تھے اور ان کا مقصد ایران کی جانب سے امریکی اثاثوں کو لاحق خطرات کم کرنا تھا۔ ایرانی سرکاری ذرائع ابلاغ نے جزیرے پر متعدد دھماکوں کی اطلاعات بھی دی تھیں، جبکہ امریکی حکام نے واضح کیا کہ یہ کارروائی بڑے پیمانے پر جنگی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اشارہ نہیں۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے حکومتی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان دوبارہ لڑائی کسی فریق کے لیے فائدہ مند نہیں ہوگی۔ ان کے مطابق ایران تنازع کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
پزشکیان نے مزید بتایا کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے حکومت کو بعض معاملات پر مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے اختیارات دیے ہیں۔ تاہم ایرانی صدر نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان اختیارات کا دائرہ کار کیا ہے اور کن معاملات پر بات چیت کی اجازت دی گئی ہے۔
سفارتی سطح پر بھی رابطوں میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔ ثالث ممالک امریکہ اور ایران کے درمیان اختلافات کم کرنے اور مذاکرات کی بحالی کے لیے کوششیں کررہے ہیں، تاہم دونوں ملکوں کے درمیان ممکنہ معاہدے کی شرائط پر اب بھی اختلافات موجود ہیں۔ ایران پابندیوں میں نرمی اور منجمد اثاثوں کی بحالی کا خواہاں ہے، جبکہ امریکہ جوہری پروگرام سمیت دیگر معاملات پر ضمانتیں چاہتا ہے۔
خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باوجود دونوں جانب سے سفارتی راستہ کھلا رکھنے کے اشارے سامنے آئے ہیں، تاہم قشم جزیرے پر امریکی کارروائی نے جنگ بندی اور مذاکرات کے مستقبل سے متعلق خدشات کو دوبارہ بڑھا دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں احتجاجی مظاہروں سے منسلک مقدمے میں مزید 2 افراد کو پھانسی، ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی
03/November/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
ایران کا جنوبی ساحل پر دو امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، آبنائے ہرمز کے قریب کشیدگی میں اضافہ
03/November/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں تین آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد دھماکے اور آگ گئی ، پاسدارانِ انقلاب ایران
03/November/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران میں امریکی حملے کا اعتراف، طیارہ شکن تنصیب تباہ کرنے کا دعویٰ
03/November/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سکیورٹی فورسز کے دو آپریشن، 17 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار بھی ہلاک
03/November/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں بارودی مواد کا دھماکہ، برنگ میں ایک شہری ہلاک
03/November/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26427 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15662 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11966 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9326 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7580 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5566 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C