آبنائے ہرمز میں تین آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد دھماکے اور آگ گئی ، پاسدارانِ انقلاب ایران
👁️ 54 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں تین آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد دھماکے اور آگ گئی ، پاسدارانِ انقلاب ایران
تہران (ڈیلی اردو) ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے مبینہ طور پر غیر مجاز راستوں کے ذریعے گزرنے کی کوشش کرنے والے تین آئل ٹینکرز سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں جہازوں میں دھماکے ہوئے اور آگ بھڑک اٹھی۔
پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے مطابق یہ واقعات رات گئے پیش آئے اور دھماکوں کے بعد لگنے والی آگ دور سے دکھائی دیتی رہی۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں موجود ماہی گیروں نے بھی رات کے وقت آسمان پر روشنی دیکھی۔
ایرانی بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ تینوں آئل ٹینکرز نے اپنے جہازوں کی شناخت اور راستہ معلوم کرنے والے نظام بند کر رکھے تھے اور مقررہ بحری راستوں کے بجائے غیر مجاز گزرگاہوں سے آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ اسی دوران وہ سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے اور آبنائے کے جنوبی ساحل کے قریب ان میں آگ لگ گئی۔
پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو ایرانی قواعد و ضوابط سے متعلق ریڈیو پیغامات اور سرکاری انتباہات کے ذریعے پہلے ہی آگاہ کیا جا چکا ہے۔ بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے یا امریکی فوج کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے غیر مجاز راستوں سے گزرنے والے دیگر جہازوں کو بھی خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایرانی بحریہ نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے مؤقف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام لگایا کہ آبنائے ہرمز کی صورتِ حال کے بارے میں سوشل میڈیا پر پرانی ویڈیوز کے ذریعے گمراہ کن تاثر دیا جا رہا ہے۔
تاہم تین آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے، ان کی شناخت، ملکیت، نقصان کی شدت اور ممکنہ جانی نقصان سے متعلق آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی۔ فی الحال یہ تفصیلات پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے کیے گئے دعوے پر مبنی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں احتجاجی مظاہروں سے منسلک مقدمے میں مزید 2 افراد کو پھانسی، ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی
03/November/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
ایران کا جنوبی ساحل پر دو امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، آبنائے ہرمز کے قریب کشیدگی میں اضافہ
03/November/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں تین آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد دھماکے اور آگ گئی ، پاسدارانِ انقلاب ایران
03/November/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران میں امریکی حملے کا اعتراف، طیارہ شکن تنصیب تباہ کرنے کا دعویٰ
03/November/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سکیورٹی فورسز کے دو آپریشن، 17 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار بھی ہلاک
03/November/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں بارودی مواد کا دھماکہ، برنگ میں ایک شہری ہلاک
03/November/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26427 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15662 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11966 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9327 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7580 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5566 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C