کرم میں مارٹر گولہ پھٹنے سے تین بچے ہلاک، چار زخمی
👁️ 285 بار دیکھا گیا
کرم میں مارٹر گولہ پھٹنے سے تین بچے ہلاک، چار زخمی
پاراچنار (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں ناکارہ گولہ پھٹنے سے ایک بچی سمیت تین بچے ہلاک اور چار دیحر زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق صدہ بازار کے قریب متخوزہ کے پہاڑی علاقے میں بچے ناکارہ گولے سے کھیل رہے تھے کہ اس دوران مارٹر کا گولہ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو بچے موقع پر ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے زخمی بچوں کو صدہ ہسپتال روانہ کیا گیا جہاں ایک اور بچہ دم توڑ گیا جبکہ چار زخمیوں کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔
ہلاک ہونے والے بچوں میں گل رحیم، محمد اور صدیقہ شامل ہے۔ ہلاک اور زخی بچوں کی عمریں آٹھ سال سے لیکر بارہ سال تک بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ کرم پولیس کا کہنا ہے کہ حالیہ جھڑپوں کے باعث متخوزہ کے پہاڑی علاقے میں مارٹر کا گولہ گرتے وقت نہیں پھٹا تھا اور آج بچے اس سے کھیل رہے تھے تو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ، سکیورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ
22/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
برطانیہ کا سعودی عرب کو حوثی حملوں کے خلاف دفاعی فوجی معاونت دینے کا اعلان
22/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران اور امریکا کے تنازع کے خاتمے کیلئے پاکستان سے رابطے میں ہیں، اقوام متحدہ
22/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بھارت میں عدالتوں، اسکولوں اور سومناتھ مندر کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
21/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطر
21/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15569 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11855 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9165 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7448 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5241 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C