یمن: سعودی اتحادی فورسز کا حوثیوں کے خلاف آپریشن شروع
👁️ 32 بار دیکھا گیا
یمن: سعودی اتحادی فورسز کا حوثیوں کے خلاف آپریشن شروع
صنعا (ڈیلی اردو) سعودی اتحادی فورسز نے یمن میں حوثیوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔
سعودی اتحادی فورسز کی جانب سے یمن کے شہر صنعا اور حدیدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر جوابی فضائی حملے جاری ہیں۔
سعودی اتحادی فورسز کے مطابق ان حملوں کا مقصد عالمی توانائی کے ذرائع کی حفاظت اور سپلائی کو یقینی بنانا ہے۔
سعودی اتحادی فورسز کا یہ بھی کہنا ہے کہ حوثیوں کو سعودی عرب پر حملے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ فوجی آپریشن مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔
اس حوالے سے سعودی عرب کا کہنا ہے کہ یہ میزائل حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، اس کے باعث ہونے والی تیل سپلائی میں کمی پر ہم ذمے دار نہیں ہوں گے۔
بیلسٹک اور ڈرون طیاروں سے سعودیہ پر حوثی حملے
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے گزشتہ روز سعودی عرب پر متعدد حملے کیے تھے۔
حوثی باغیوں نےجدہ میں آرامکو کی تیل تنصیب کو نشانہ بنایا تھا، تاہم ان حملوں میں لوگ محفوظ رہے تھے۔
سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے گزشتہ روز (جمعے کو) حوثیوں کے ڈرونز اور بیلسٹک میزائل حملے کو ناکام بناتے ہوئے 1 بیلسٹک میزائل اور 10 ڈرونز تباہ کر دیے۔
سعودی اتحادی فورسز برائے یمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مملکت کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کی حوثیوں کی ایک بڑی کوشش ناکام بنائی ہیں۔
حوثیوں نے 9 بارود بردار ڈرونز سے حملوں کی کوشش کی جنہیں تباہ کر دیا گیا ہے۔
حوثیوں کے حملے ناکام بنانے کا دعویٰ
سعودی اتحادی فورسز نے کہا ہے کہ حوثیوں نے پہلا جمعے کی صبح حملہ کیا، جس میں 6 بارود بردار ڈونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کر دیا گیا، جمعے کی دوپہر حوثیوں نے 2 بارود بردار ڈرون بھیجے، انہیں بھی ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا۔
سعودی دفاعی نظام نے جازان شہر پر بیلسٹک میزائل اور نجران شہر پر بارود بردار ڈرون کو بھی ہدف پر پہنچنے سے پہلے تباہ کیا ہے۔
عرب اتحاد کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مملکت کے جنوبی، وسطی اور مشرقی علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، ان حملوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا جارحانہ حملے کر کے صورتِ حال کو گمبھیر بنانے کی کوشش کر رہی ہے اور توانائی کی رسد میں خلل پیدا کرکے عالمی معیشت کو متاثر کرنے کے درپے ہے۔
عرب اتحاد نے تیل کی تنصیبات اور سول اداروں پر جارحانہ حملوں کی کوششوں کی مذمت کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C