یوکرین کا 5 ہزار 8 سو 40 روسی فوجی مارنے کا دعویٰ
👁️ 34 بار دیکھا گیا
یوکرین کا 5 ہزار 8 سو 40 روسی فوجی مارنے کا دعویٰ
ماسکو + کیف (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے میں اب تک تقریباً 6 ہزار روسی فوجی مارے گئے ہیں۔
جاری کیے گئے ایک بیان میں یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس بموں اور راکٹوں کے حملوں سے یوکرین فتح نہیں کر سکتا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امن مذاکرات میں کسی پیش رفت سے پہلے روس کوبم باری بند کرنی چاہیے۔
روس کا خيرسون پر قبضے کا دعویٰ
روس کی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوجیوں نے یوکرین کے جنوبی شہر خيرسون پر قبضہ کر لیا ہے۔
خیر سون کے گورنر کا کہنا ہے کہ خیر سون کو مکمل طور پر روسی فوج نے گھیر لیا ہے۔
یوکرین کے متعدد شہروں پر روسی حملے
روسی فوجیوں نے گزشتہ شب یوکرین کے متعدد شہروں پر اپنے حملے جاری رکھے۔ روسی فوج کے مطابق اس نے جنوبی شہر خیرسون پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
یوکرین کی فوج نے اطلاع دی ہے کہ دوسرے سب سے بڑے شہر خارکیف میں روسی فضائیہ کے دستوں نے دیگر مقامات کے علاوہ ایک ہسپتال اور ایک فلائٹ اسکول پر حملہ کیا۔ خارکیف میں کم از کم اکیس افراد کی ہلاکت اور دو سو سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دارالحکومت کییف سے تقریباً 80 کلومیٹر دور شہر بِلا اور شیتومئیر سے بھی لڑائی اور دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ یوکرین کے جنوبی شہر خیرسون میں روسی فوجیوں نے ٹرین اسٹیشن اور بندرگاہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
روسی شیلنگ سے خار کیف میں 21 افراد ہلاک
برطانوی میڈیا نے کہا ہے کہ یوکرینی فوج نے شہر خار کیف میں روسی فضائی حملے کی تصدیق کر دی ہے، روسی پیرا ٹروپر فوجی بھی خار کیف میں اترے ہیں۔
خار کیف کے ریجنل گورنر نے دعویٰ کیا ہے کہ خارکیف میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں روسی فوج کی شیلنگ سے 21 افراد ہلاک اور 112 زخمی ہوئے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام روسی حملوں کو پسپا کر دیا گیا ہے اور تمام مقامات یوکرین کے کنٹرول میں ہیں۔
ابتک 13 بچوں سمیت 136 یوکرینی شہری ہلاک ہوئے
اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے میں اب تک 13 بچوں سمیت 136 یوکرینی شہری ہلاک ہوئے ہیں، مرنے والوں کی اصل تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔
ترجمان یو این ایچ سی آر کے مطابق یوکرین میں زیادہ تر ہلاکتیں گولہ باری، فضائی حملوں اور بڑے بم حملوں میں ہوئی ہیں۔
جلد اسٹنگر،جیولن میزائل، ڈرون مل جائینگے: یوکرینی وزیرِ دفاع
یوکرینی وزیرِ دفاع کا کہنا ہے یوکرین کو جلد ہی بیرونِ ملک سے اسٹنگر اور جیولن میزائل مل جائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جلد ہی ترکی سے ڈرونز کی کھیپ بھی موصول ہو گی۔
یوکرین روس بات چیت کا دوسرا دور آج ہو گا
روسی میڈیا کے مطابق یوکرین اور روس کے درمیان بات چیت کا دوسرا دور آج ہو گا۔
واضح رہے کہ بیلا روس میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ روکنے کے پیر کو ہونے والی بات چیت کا پہلا دور بے نتیجہ رہا تھا۔
روس کا فاشزم کیخلاف عالمی کانفرنس کرنے کا اعلان
دوسری جانب روس نے فاشزم کے خلاف عالمی کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
روسی وزیرِ دفاع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روس میں عالمی کانفرنس نازی ازم اور نیو نازی ازم کے خلاف ہو گی۔
یوکرین کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کے گرد علاقہ ’روس کے کنٹرول میں‘
روس کا کہنا ہے کہ اس نے شہر زپوریزیا کے قریب واقع سب سے بڑے یوکرینی جوہری پاور پلانٹ کے گرد کا علاقہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کا کہنا ہے کہ روس کے مطابق پاور پلانٹ کا عملہ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔
آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ زپوریزیا کے اس پلانٹ میں ملک کے کل 15 میں سے چھ نیوکلیئر ری ایکٹرز موجود ہیں۔
اس علاقے کے رہائشیوں کی جانب سے سڑکیں بلاک کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
یوکرین میں جوہری ادارے کے حکام نے آئی اے ای اے سے شمالی یوکرین میں چرنوبل میں حفاظتی سرگرمیوں کا مطالبہ کیا ہے۔ ماضی کے جوہری حادثے کے اس مقام کو روسی دستوں نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔
یوکرین میں 2000 سے ہزار سے زیادہ شہری ہلاک
یوکرین میں حکام کا کہنا ہے کہ روسی حملے کے آغاز سے اب تک ملک میں 2000 سے زیادہ شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ ریسکیو کے عملے کے 10 افراد بھی مارے گئے ہیں۔
روسی شیلنگ کے دوران ایمرجنسی سروسز نے 400 سے زیادہ مقامات پر آگ بجھائی ہے اور 416 مقامات پر دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنایا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ’سات روز سے جاری جنگ کے دوران روس نے سینکڑوں ٹرانسپورٹ مراکز، رہائشی عمارتوں، ہسپتالوں اور بچوں کے سکولوں کو تباہ کیا ہے۔‘
ہم روسی ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کر سکتے: کریملن
کریملن کے ترجمان دمتری پسکوو نے کہا ہے کہ وہ یوکرین پر حملے کے دوران ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کر سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس تعداد کی تصدیق صدف روسی وزارتِ دفاع کر سکتی ہے۔
جن ان سے پوچھا گیا کہ کیا صدر پوتن کو ہلاکتوں کی تعداد بتائی جاتی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ‘ہاں، ظاہر ہے، وہ کمانڈر ان چیف ہیں۔‘
یاد رہے کہ اس سے قبل یوکرین کی فوج نے کہا تھا کہ ابتدائی تخمینوں کے مطابق اس حملے کے آغاز سے اب تک انھوں نے 5840 روسی فوجی مار دیے ہیں۔
بی بی سی ان دعؤوں کی آزادانہ تصدیق نہیں کر سکتا تاہم برطانوی وزارتِ دفاع کا ماننا ہے کہ روسی فوج کو اس حملے کے دوران بھاری نقصان ہوا ہے۔
5840 روسی فوجی مار دیے ہیں: یوکرین کا دعویٰ
یوکرین کی فوج کا کہنا ہے کہ ابتدائی تخمینوں کے مطابق اس حملے کے آغاز سے اب تک انھوں نے 5840 روسی فوجی مار دیے ہیں۔ بی بی سی ان دعؤوں کی آزادانہ تصدیق نہیں کر سکتا تاہم برطانوی وزارتِ دفاع کا ماننا ہے کہ روسی فوج کو اس حملے کے دوران بھاری نقصان ہوا ہے۔
یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روسی فوج کے 29 لڑاکا طیارے اور 29 جنگی ہیلی کاپٹرز مار گرائے جا چکے ہیں جبکہ 198 ٹینک، 846 بکتر بند، 77 توپیں اور 2 جنگی بحری جہاز بھی تباہ کیے جا چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق اب تک 6 لاکھ 80 ہزار افراد یوکرین سے نکل چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2467 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C