افغانستان: صوبہ کنڑ حملے میں ٹی ٹی پی کمانڈر عبداللہ باجوڑی 2 ساتھیوں سمیت زخمی
👁️ 28 بار دیکھا گیا
افغانستان: صوبہ کنڑ حملے میں ٹی ٹی پی کمانڈر عبداللہ باجوڑی 2 ساتھیوں سمیت زخمی
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے کنڑ میں ایک حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کمانڈر عبداللہ باجوڑی 2 ساتھیوں سمیت زخمی ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان صوبے کنڑ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈر پر حملہ ہوا ہے، جس میں عبداللہ باجوڑی 2 ساتھیوں حمزہ اور حکومت بابا سمیت زخمی ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ سے تعلق رکھنے والے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے کمانڈر عبداللہ کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے، یہ حملہ آئی ڈی کے ذریعے کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں عبداللہ باجوڑی کی رہائش گاہ پر افغان طالبان نے چھاپا بھی مارا تھا اور گھر کا گھیرا کیا تھا۔
واضح رہے کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے کئی اراکین ڈرون سمیت مختلف کاروائیوں میں مارے جا چکے ہیں، جن میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بھی شامل ہیں۔
کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈرز شیخ خالد حقانی، سابق ترجمان خالد بلتی المعروف محمد خراسانی اور نائب سربراہ عمر خالد خراسانی بھی اسی طرح ٹارگٹ کلنگ اور آئی ڈی دھماکوں کا نشانہ بنے ہیں۔ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نور ولی محسود نے حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے غیر ضروری سفر اور ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی۔
افغانستان میں کنٹر اور ننگر ہار میں تحریک طالبان کے مضبوط ٹھکانے قائم ہیں، جہاں سے کئی بار پاکستانی فورسز پہ حملے کیے جا چکے ہیں، جس پر پاکستان نے افغان حکومت سے احتجاج بھی کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 260 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4645 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3484 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2244 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C