امریکی جنگی بیڑے میں کررونا وائرس پھوٹ پڑا
👁️ 90 بار دیکھا گیا
امریکی جنگی بیڑے میں کررونا وائرس پھوٹ پڑا
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکہ کے طیارہ بردار بحری جہاز تھیوڈور روزویلٹ پر کررونا وائرس پھوٹ پڑا ہے اور میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ بحرالکاہل میں موجود اس جہاز پر کم از کم 23 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
وائس آف امریکا کے مطابق امریکی حکام نے جہاز کے پورے عملے کو ساحل پر قرنطینہ میں منقتل کر دیا ہے۔ ایک ہفتہ پہلے تین فوجیوں میں وائرس ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد انہیں جہاز سے باہر بھیج دیا گیا تھا۔ یہ امریکی نیوی کے کسی بحری جہاز پر کررونا وائرس پھوٹنے کا پہلا واقعہ ہے۔
نیول چیف آپریشنز ایڈمرل مائیک گلڈے نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوویڈ 19 کے مزید پازیٹو کیسز سامنے آئے ہیں۔ تاہم، ان کی تعداد نہیں بتائی گئی۔
ان کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بحری جنگی جہاز پر سوار مزید 5000 فوجیوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ یہ جہاز وقت پروگرام کے مطابق گوام میں لنگر انداز ہے۔
ایڈمرل گلڈے کا کہنا ہے کہ کوئی بھی فوجی سخت بیمار نہیں ہے اور کسی کو بھی اسپتال داخل کرانے کی ضرورت نہیں پڑی۔
وال سڑیٹ جرنل کی رپورٹ میں نیوی کے قائم قام سیکرٹری تھامس مولڈی کے حوالے سے گیا ہے کہ کم ازکم 23 فوجی کرونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ اب احتیاطی طور پر 100 فی صد فوجیوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فوجی مرکز کی بندرگاہ میں لنگرانداز ہونے کے عرصے میں باہر کے کسی شخص کو جہاز میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ہوائی میں قائم انڈو پیسیفک کمانڈ کے جمعرات کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلپائن میں ہونے والی امریکہ، فلپائن اور آسٹریلیا کی مشترکہ فوجی مشقیں، جس میں ہزاروں فوجیوں نے شرکت کرنا تھا، کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر منسوخ کر دی گئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C