ایران جنگ کا خواہاں نہیں، مگر مکمل تیاری ضروری ہے، عباس عراقچی
👁️ 307 بار دیکھا گیا
ایران جنگ کا خواہاں نہیں، مگر مکمل تیاری ضروری ہے، عباس عراقچی
تہران (ڈیلی اردو/آر ٹی) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ تہران کسی نئے حملے کے امکان کو مسترد نہیں کرتا اور اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، بلکہ ماضی کے مقابلے میں زیادہ تیار ہے۔
عباس عراقچی نے یہ بات ماسکو کے دورے کے دوران روسی نشریاتی ادارے آر ٹی نیٹ ورک کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں، تاہم ان کے بقول ’’جنگ کو روکنے کا بہترین طریقہ اس کے لیے مکمل تیاری ہے۔‘‘
ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ 12 روزہ جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کی دوبارہ تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور کوئی بھی نیا حملہ بھی ایک ناکام تجربہ ثابت ہوگا۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی حکام کا خیال ہے کہ ایران اپنا بیلسٹک میزائل پروگرام دوبارہ فعال کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل اسی تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران پر ممکنہ نئے حملوں کے اختیارات پر بات کرنا چاہتا ہے۔
این بی سی کے مطابق اسرائیلی حکام کو ایران کی جانب سے یورینیم افزودگی کی تنصیبات کی ممکنہ بحالی پر بھی تشویش ہے، جو رواں سال جون میں امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں میں نشانہ بنی تھیں۔ تاہم اسرائیل کی فوری تشویش ایران کے میزائل پروگرام اور فضائی دفاعی نظام کی بحالی بتائی جا رہی ہے، جو 12 روزہ جنگ میں شدید طور پر متاثر ہوا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات 9 جنوری کو فلوریڈا میں متوقع ہے، جس میں نیتن یاہو ایرانی میزائل پروگرام کے خلاف ’’فوری کارروائی‘‘ کی ضرورت پر زور دیں گے۔
دوسری جانب، صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو سے ممکنہ ملاقات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملاقات کا کوئی مخصوص ایجنڈا طے نہیں، تاہم ’’وہ مجھ سے ملنا چاہتے ہیں۔‘‘
این بی سی نیوز کے مطابق اسرائیلی حکام اس ملاقات میں ممکنہ عسکری آپشنز اور ممکنہ اہداف پر بھی بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جسے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں احتجاجی مظاہروں سے منسلک مقدمے میں مزید 2 افراد کو پھانسی، ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی
03/November/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران کا جنوبی ساحل پر دو امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، آبنائے ہرمز کے قریب کشیدگی میں اضافہ
03/November/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں تین آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد دھماکے اور آگ گئی ، پاسدارانِ انقلاب ایران
03/November/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران میں امریکی حملے کا اعتراف، طیارہ شکن تنصیب تباہ کرنے کا دعویٰ
03/November/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سکیورٹی فورسز کے دو آپریشن، 17 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار بھی ہلاک
03/November/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں بارودی مواد کا دھماکہ، برنگ میں ایک شہری ہلاک
03/November/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26427 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15662 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11967 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9327 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7580 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5566 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C