ایران میں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے زہریلا کیمیکل پینے سے 300 افراد جاں بحق
👁️ 115 بار دیکھا گیا
ایران میں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے زہریلا کیمیکل پینے سے 300 افراد جاں بحق
نیو یارک + تہران (ڈیلی اردو) ایران میں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد مسلسل ممنوعہ کیمیکل پی رہی ہے اور سوشل میڈیا پر بتائے جانے والے اس طریقہ علاج پر عمل کرنے سے اب تک سیکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کے منع کرنے کے باوجود بڑی تعداد میں شہری میتھانول نامی صنعتی کیمیکل پی رہے ہیں اور اب تک ممنوعہ کیمیکل پینے سے 300 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ ایک ہزار کے قریب کی حالت خراب ہے۔
Iranian media reports nearly 300 people have been killed and more than 1,000 sickened by ingesting toxic methanol across the Islamic Republic out of the false belief it kills the new coronavirus. https://t.co/tUjo8TI0aP
— The Associated Press (@AP) March 27, 2020
امریکی خبر رساں ادارے اے پی نے بھی اپنی ایک خبر میں ایک 5 سالہ بچے کا حوالہ دیا ہے جس کے والدین نے اسے کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے میتھانول (صنعتی کیمیکل) پلا دیا جس کی وجہ سے وہ اب نابینا ہو گیا ہے۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ بچہ ان سیکڑوں افراد میں شامل ہے جنہوں نے مہلک کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ممنوعہ کیمیکل پیا۔
ایران میں اس وقت وزارت صحت کے تحت طبی ڈیوٹی سرانجام دینے والے ایک ڈاکٹر نے اے پی کو بتایا ہے کہ ممنوعہ کیمیکل پینے سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2500 سے زیادہ ہے جب کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 480 ہے۔
یاد رہے کہ ایران کورونا وائرس سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے اور اب تک وہاں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 32 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہزار 378 ہے۔
ایرانی وزارت صحت کے مشیر ڈاکٹر حسین حسنین کا کہنا ہے کہ دنیا کو اس وقت صرف مہلک کورونا وائرس کی وبا کا چیلنج درپیش ہے جب کہ ایران کو کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ زہریلی شراب پینے سے ہونے والی ہلاکتوں اور بیماریوں کے چیلنج کا بھی سامنا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C