ایران کے سپریم لیڈر کی ہلاکت کے بعد پاکستان میں ہنگامے، 25 افراد ہلاک
👁️ 194 بار دیکھا گیا
ایران کے سپریم لیڈر کی ہلاکت کے بعد پاکستان میں ہنگامے، 25 افراد ہلاک
اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے ایف پی) پاکستان میں امریکہ اور اسرائیل مخالف مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہو گئی ہے۔ یہ پُرتشدد احتجاج آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کی خبر کے بعد شروع ہوئے۔ ہلاکتوں کے اعداد و شمار فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی مرتب کردہ معلومات پر مبنی ہیں۔
پاکستان کے متعدد بڑے شہروں میں مظاہرے پھوٹ پڑے، جن میں کراچی بھی شامل ہے، جہاں بعض مظاہرین نے امریکی قونصل خانے کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کی جانب سے ہجوم کو منتشر کرنے کی کوشش کے بعد مظاہرین اور اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
کراچی پولیس کے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق کم از کم 10 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوئے۔ اے ایف پی کے مطابق ایک ہسپتال کے ریکارڈ میں نو افراد کی موت گولی لگنے سے ہوئی۔
اُدھر گلگت بلتستان میں حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق گلگت میں سات جبکہ اسکردو میں چھ افراد مارے گئے۔
گلگت اور اسکردو میں رات گئے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، جو بدھ تک برقرار رہے گا، جبکہ فوج کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں بھی ہزاروں افراد نے احتجاج کیا، جن میں سے بہت سے لوگ آیت اللہ علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھائے ہوئے تھے۔ اس دوران دو افراد ہلاک ہوئے۔
اے ایف پی کے مطابق اتوار کی دوپہر پولیس نے سفارتی علاقے کے قریب، جہاں امریکی سفارت خانہ واقع ہے، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5109 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C