برطانیہ: مانچسٹر کی مرکزی مسجد میں تراویح کے دوران ہتھیاروں سمیت داخل شخص گرفتار
👁️ 231 بار دیکھا گیا
برطانیہ: مانچسٹر کی مرکزی مسجد میں تراویح کے دوران ہتھیاروں سمیت داخل شخص گرفتار
مانچسٹر (ڈیلی اردو) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں نمازِ تراویح کے دوران ایک شخص کو چاقو، کلہاڑی اور دیگر ہتھیاروں سمیت مسجد میں داخل ہونے پر گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دوسرے مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے۔ وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر نے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق منگل کی شب تقریباً 8 بج کر 40 منٹ پر وکٹوریہ پارک، رشولم میں اپر پارک روڈ پر واقع مانچسٹر کی مرکزی مسجد میں دو مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی۔
گریٹر مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ 40 سال سے زائد عمر کے ایک شخص کو جارحانہ ہتھیار اور کلاس بی منشیات رکھنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔
مسجد انتظامیہ کے مطابق ایک شخص بڑا بیگ اٹھائے اس وقت مسجد میں داخل ہوا جب تقریباً دو ہزار نمازی تراویح ادا کر رہے تھے۔ رضاکاروں نے بیگ میں کلہاڑی دیکھی تو اسے علیحدہ کمرے میں لے جایا گیا جہاں سے چاقو اور ہتھوڑے سمیت دیگر اشیا برآمد ہوئیں۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کو براہِ راست دھمکی دی گئی۔ تایم تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3573 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3435 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C