برلن مذاکرات: یوکرینی اور امریکی نمائندوں کی امن کوششیں تیز
👁️ 287 بار دیکھا گیا
برلن مذاکرات: یوکرینی اور امریکی نمائندوں کی امن کوششیں تیز
برلن (ڈیلی اردو، روئٹرز، ڈی پی اے، اے ایف پی، اے پی) یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندوں کے مابین برلن میں ہونے والے مذاکرات میں جنگ کے خاتمے کی جانب ’’حقیقی پیش رفت‘‘ کے دعوے سامنے آ رہے ہے۔
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندوں کے مابین برلن میں ہونے والے مذاکرات میں جنگ کے خاتمے کی جانب ’’حقیقی پیش رفت‘‘ کے دعوے سامنے آ رہے ہے۔ یوکرین کے چیف مذاکرات کار رستم عمروف نے پیر کے روز سوشل میڈیا پر بتایا کہ جرمن دارالحکومت میں جاری طویل سفارت کاری تعمیری اور نتیجہ خیز رہی۔
عمروف کے مطابق امید ہے کہ دن کے اختتام تک ایسا معاہدہ طے پا جائے گا جو امن کے قریب تک لے جائے، تاہم انہوں نے متنازعہ امور، جیسے علاقائی رعایتوں اور سکیورٹی ضمانتوں کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ صدر زیلنسکی نے مسلسل دوسرے روز بھی صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ٹرمپ کے داماد جیئرڈ کشنر سے ملاقات کی، جو جرمن چانسلر فریڈرش میرس کی میزبانی میں ہوئی۔
اگرچہ امریکی ایلچی نے بھی پیش رفت کا ذکر کیا، تاہم مذاکرات سے باخبر ایک اہلکار کے مطابق واشنگٹن اب بھی امن بات چیت کے بدلے یوکرین سے مشرقی ڈونباس کے خطے کا کنٹرول چھوڑنے کا مطالبہ کر رہا ہے، جسے کییف اپنے لیے ایک ’’سرخ لکیر‘‘ قرار دیتا ہے۔
یوکرین کا موقف ہے کہ روس کے حق میں کسی بھی علاقائی رعایت سے قبل جنگ بندی ضروری ہے۔
بعد ازاں پیر کی شام یورپی رہنماؤں کا ایک اجلاس بھی متوقع ہے، جس میں برطانیہ، فرانس، اٹلی، پولینڈ اور فن لینڈ کے رہنماؤں کے علاوہ نیٹو اور یورپی یونین کے سربراہان بھی شامل ہوں گے۔ اس اجلاس میں صدر زیلنسکی بھی شرکت کریں گے۔ اس اجلاس کو یوکرین کے ساتھ یورپی یکجہتی کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
یورپی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے سے ’’منصفانہ امن‘‘ یقینی بننا چاہیے تاکہ مستقبل میں روسی جارحیت کا راستہ بند کیا جا سکے۔ یوکرین نے عندیہ دیا ہے کہ وہ نیٹو کی رکنیت کے معاملے پر اصولی طور پر لچک دکھا سکتا ہے، بشرطیکہ اسے مضبوط اور قابل عمل سکیورٹی ضمانتیں دی جائیں۔
ادھر ماسکو میں کریملن نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے بنیادی مطالبات، خصوصاً علاقائی شرائط اور یوکرین کی نیٹو میں ممکنہ شمولیت سے دستبرداری، پر قائم رہے گا۔ روسی حکام کے مطابق ماسکو برلن میں زیر بحث امریکی تجاویز کی تفصیلات کا انتظار کر رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں احتجاجی مظاہروں سے منسلک مقدمے میں مزید 2 افراد کو پھانسی، ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی
03/November/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران کا جنوبی ساحل پر دو امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، آبنائے ہرمز کے قریب کشیدگی میں اضافہ
03/November/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں تین آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد دھماکے اور آگ گئی ، پاسدارانِ انقلاب ایران
03/November/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران میں امریکی حملے کا اعتراف، طیارہ شکن تنصیب تباہ کرنے کا دعویٰ
03/November/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سکیورٹی فورسز کے دو آپریشن، 17 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار بھی ہلاک
03/November/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں بارودی مواد کا دھماکہ، برنگ میں ایک شہری ہلاک
03/November/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26427 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15662 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11967 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9327 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7580 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5566 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C