جنگ بندی کے باوجود یمن میں سعودی عرب اتحاد کے حملے جاری، حوثی ترجمان
👁️ 84 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کے باوجود یمن میں سعودی عرب اتحاد کے حملے جاری، حوثی ترجمان
واشنگٹن + صنعاء (ڈیلی اردو) امریکا نے حوثی باغیوں سے کہا ہے کہ وہ یمن میں سعودی اتحاد کی جنگ بندی کا موثر جواب دیں، جبکہ حوثی باغیوں نے پیشکش کو سیاسی چال قرار دے کر مسترد کردیا۔
امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی اتحاد کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کے اعلان کو تعمیری قرار دیتے ہوئے حوثی باغیوں پر زور دیا کہ وہ اس کا جواب دیں۔
عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے حوثی باغیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام نے الزام لگایا کہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود جارحیت ختم نہیں ہوئی، سعودی اتحاد کی جانب سے یمن میں فضائی حملے جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے وقت جب دنیا کو کورونا کا سامنا ہے سعودی اتحاد اپنے بارے میں اچھا تاثر قائم کرنے کے لئے سیاسی اور میڈیا کی چال چل رہا ہے۔
حوثیوں کی سیاسی کونسل کے سیکریٹری یاسر الحوری نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہر اعلان کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ انہوں نے باغیوں کی جانب سے پیش کئے گئے امن میپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کا اعلان معاملے کا حقیقی حل پیش کرنے والے قومی وژن سے اجتناب ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5103 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C