خیبرپختونخوا: سوات اور بونیر کے علاقے ایلم میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 جوان شہید
👁️ 45 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا: سوات اور بونیر کے علاقے ایلم میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 جوان شہید
اسلام آباد (ش ح ط) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے پہاڑی علاقے ایلم میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں تین اہلکار شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع سوات اور ضلع بونیر کی سرحد پر واقع ایلم میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو اور ایلیٹ فورس کا ایک جوان شہید ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سوات اور بونیر کے سنگم پر واقع ایلم پہاڑ میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے ایلیٹ فورس کے ایک اہلکار جبکہ پاک فوج کے دو جوانوں کو شہید کردیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کو دہشت گردوں کی اطلاعات ملی تھیں اور اہلکار پہاڑوں میں سرچ آپریشن کر رہے تھے کہ دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے تینوں اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جبکہ پاک فوج کا ایک جوان زخمی ہو گیا ہے۔
پاک فوج کے شہید جوان کی شناخت حوالدار ظہیر جبکہ ایلیٹ فورس اہلکار کی شناخت محمد حنیف کے نام سے ہوئی، محمد حنیف پلاٹون 63 میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔
حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے پہاڑی کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان وقفہ وقفہ سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ مرکزی ترجمان محمد خراسانی نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں پاک فوج کے پانچ اور ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن نے سوات کے علاقے غاخی بانڈی میں ایک آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا تھا۔
یاد رہے ایلم کی پہاڑی پر گزشتہ کئی ماہ سے ایسے واقعات کا سلسلہ جاری ہے کچھ ماہ قبل بھی پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینے والے دو پولیس اہلکاروں کو دہشت گردوں نے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا اور سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے تھے۔
واضح رہے کہ کامیاب آپریشن راہ حق اور راہ راست کے بعد سوات میں حالات بہتر ہوئے ہیں اور وہاں امن لوٹ آیا ہے، تاہم اکا دکا دہشت گردوں کی جانب سے اب بھی کارروائیاں جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 22 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 22 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
ایڈنبرا حملے: برطانوی وزیراعظم نے واقعات کو 'مسلمان دشمنی' قرار دے دیا
21/June/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C