دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 53 ہزار سے تجاوز کر گئیں، 10 لاکھ 18 ہزار سے زائد متاثر
👁️ 110 بار دیکھا گیا
دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 53 ہزار سے تجاوز کر گئیں، 10 لاکھ 18 ہزار سے زائد متاثر
واشنگٹن (ویب ڈیسک) عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں اب تک 53 ہزار 300 سے زائد جانیں ضائع ہو چکی ہیں جب کہ 10 لاکھ 18 ہزار سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ جبکہ پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی۔
کورونا وائرس کے باعث اس وقت ہلاکتوں کے اعتبار سے اٹلی دنیا میں سب سے آگے ہے جہاں اب تک 13 ہزار 915 لوگ ہلاک اور ایک لاکھ 15 ہزار 242 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
اٹلی کے بعد دوسرا نمبر اسپین کا ہے جہاں ایک روز کے دوران ہزار سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد یورپی ملک میں اموات کی تعداد 10 ہزار 348 اور مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار سے زائد لوگ ہو گئی ہے۔
فرانس میں 5 ہزار387 اور جرمنی میں ایک ہزار 107 لوگ وائرس کا شکار بن چکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار کے قریب جب کہ بیلجیم میں اموات ایک ہزار سے اوپر ہو گئی ہیں۔
امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کےمزید 30 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
مزید 900 کے قریب ہلاکتیں رپورٹ ہونے کے بعد امریکا میں اموات کی مجموعی تعداد بھی 6 ہزار 75 تک پہنچ گئی ہے ۔
چین میں بھی مزید 4 ہلاکتیں رپورٹ ہونے کے بعد وہاں اموات کی تعداد 3 ہزار 322 جب کہ مریضوں کی تعداد 81 ہزار 620 ہو گئی ہے۔ ایران میں 3 ہزار 160 جب کہ ترکی میں 356 افراد زندگیوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2450 تک جا پہنچی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے عالمگیر وبا کو روکنے، اس پر قابو پانے اور اسے شکست دینے کے لیے بین الاقوامی تعاون تیز کرنے سے متعلق ایک متفقہ قرارداد منظور کی ہے۔
خیال رہے کہ دنیا کے 204 ممالک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 18 ہزار سے 985 زائد ہو گئی ہے جن میں سے 53 ہزار 300 افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔ کورونا سے متاثرہ 2 لاکھ 13 ہزار 525 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C