دوسری عالمی جنگ کے بعد شاید یہ خطرناک ترین دہائی ہے، روسی صدر پوٹن
👁️ 22 بار دیکھا گیا
دوسری عالمی جنگ کے بعد شاید یہ خطرناک ترین دہائی ہے، روسی صدر پوٹن
ماسکو (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے/رائٹرز/اے پی) روسی صدر نے مغرب پر ایسا ‘خطرناک، خونی اور گندا’ کھیل کھیلنے کا الزام لگایا، جو دنیا میں افراتفری کا بیج بونے کا باعث ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد دنیا کو ‘شاید سب سے خطرناک’ دہائی کا سامنا ہے۔
روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے 27 اکتوبر جمعرات کے روز اپنے ایک خطاب میں، یوکرین پر روسی حملے کا جواز پیش کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ چونکہ امریکہ اور اس کے اتحادی مغربی اشرافیہ کے عالمی تسلط کے ناگزیر زوال کو بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں، اس لیے ”دوسری عالمی جنگ کے بعد دنیا کو سب سے خطرناک عشرے کا سامنا ہے۔”
پوٹن نے کیا باتیں کہیں؟
روسی صدر نے امریکہ پر یوکرین کے تنازعے کو بھڑکانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مغرب ایسا ”خطرناک، خونی اور گندا” جیو پولیٹیکل گیم کھیل رہا ہے، جو پوری دنیا میں افراتفری کا بیج بونے کا باعث بن رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بالآخر دنیا کے مستقبل کے بارے میں مغرب کو روس اور دیگر بڑی طاقتوں سے ہی بات کرنی پڑے گی۔ روسی صدر پوٹن بین الاقوامی پالیسی ماہرین پر مشتمل سالانہ ‘والڈائی ڈسکشن کلب’ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب ”عالمی امور پر مغرب کے غیر منقسم تسلط کا تاریخی دور ختم ہونے والا ہے۔”
”ہم ایک ایسے تاریخی محاذ پر کھڑے ہیں، جس کے آگے شاید سب سے زیادہ خطرناک، غیر متوقع اور اس کے ساتھ ہی دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے بعد سے دنیا کو سب سے اہم عشرے کا سامنا ہے۔”
ان کا مزید کہنا تھا کہ روس نے محاذ آرائی کے موجودہ مرحلے کے باوجود بھی مغرب کو روس کا دشمن نہیں سمجھا ہے۔ ”مغرب اور نیٹو کے سرکردہ ممالک کے لیے ماسکو کا ”ایک پیغام” ہے: آئیے دشمن بننا چھوڑ دیں، آئیے ساتھ رہیں۔”
مذاکرات کے لیے تیار
روس نے رواں برس 24 فروری کو یوکرین میں اپنی افواج بھیجی تھی اور تب سے اس جنگ میں دسیوں ہزار لوگ مارے جا چکے ہیں۔ رد عمل کے طور پر مغرب نے روس پر تاریخ کی سب سے سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
پوٹن نے کہا کہ ماسکو یوکرین میں تنازعے کے خاتمے کے لیے بات چیت کے لیے تیار ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ کییف مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا، ”یہ سوال ہمارے بارے میں نہیں ہے، ہم تو مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ لیکن کییف میں رہنماؤں نے روس کے ساتھ مذاکرات جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اگر واشنگٹن کییف سے متعلق اپنا موقف تبدیل کرے اور مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا اشارہ دے، تو یہ مسئلہ حل کرنا بہت آسان ہے۔”
فریقین میں تنازعے کے پہلے ہفتوں میں تصفیے کے لیے بات چیت کی کوششیں ہوئی تھیں، تاہم اس کے بعد سے دونوں کے درمیان کوئی امن بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ یوکرین کے صدر وولودمیر زیلنسکی نے واضح طور پر پوٹن کے ساتھ مذاکرات کرنے سے انکار بھی کیا ہے۔
جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا عزم
روسی صدر سے جب یوکرین تنازعے میں ممکنہ جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ اس وقت تک موجود رہے گا جب تک جوہری ہتھیار موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ماسکو کا یوکرین میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ”ہم اس کی کوئی ضرورت نہیں دیکھتے۔ اس کا کوئی سیاسی یا عسکری فائدہ بھی نہیں ہے۔”
امریکہ کا رد عمل
ادھر امریکہ نے روسی صدر کے بیان پر کوئی خاص رد عمل ظاہر نہیں کیا۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ پوٹن کے یہ ریمارکس کوئی نئی بات نہیں ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یوکرین سمیت ان کے دیگر اسٹریٹیجک اہداف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
تاہم امریکی صدر جو بائیڈن نے نیوز نیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے روسی صدر پوٹن کی اس بات پر شکوک کا اظہار کیا کہ ان کا یوکرین میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا، ”اگر ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے تو وہ اس پر بات کیوں کرتے ہیں؟ وہ ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی صلاحیت کے بارے میں کیوں بات کر رہے ہیں؟ اس بارے میں ان کا طرز عمل بہت خطرناک رہا ہے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 249 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8849 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4608 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3300 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2470 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2123 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C