رواں سال وزیر اعلیٰ کا آبائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان دہشتگردی میں سرفہرست رہا، سی ٹی ڈی رپورٹ
👁️ 30 بار دیکھا گیا
رواں سال وزیر اعلیٰ کا آبائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان دہشتگردی میں سرفہرست رہا، سی ٹی ڈی رپورٹ
پشاور (حسام الدین) صوبہ خیبرپختونخوا میں رواں سال کے دوران دہشتگردی، دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے، سہولت کاری، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان عروج پر پہنچ گئی۔ سال 2024 کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان دہشتگردی میں سرفہرست میں رہا.
کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران خیبر پختونخوا کے 14 اضلاع میں دہشتگردی، دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے، سہولت کاری، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان کے 477 واقعات رپورٹ ہوئے۔
صوبے میں رواں سال بھتہ خوری کے 78 مقدمات درج ہوئے، ٹارگٹ کلنگ کے 38 اور دہشتگردی کے 229 واقعات رپورٹ ہوئے۔
دہشتگردی واقعات میں پشاور دوسرے، بنوں تیسرے اور شمالی وزیرستان چوتھے نمبر پر ہے.
شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے سب سے زیادہ مقدمات بنوں میں 8 اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 7 درج ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق پشاور میں بھتہ کے 48، خیبر اورکوہاٹ میں بھتہ 7،7 مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے سب سے زیادہ 63، بنوں میں 41، شمالی وزیرستان میں 33، خیبر میں 23، باجوڑ میں 22 اور پشاور میں 13 واقعات رونما ہوئے۔
سی ٹی ڈی رپورت کے مطابق رواں سال دہشتگردوں کی سہولت کاری کے 58 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں 21، مردان میں 15، پشاور اور کوہاٹ میں 6 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔
دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف 11 مقدمات درج ہوئے۔ مردان میں 4، ڈیرہ اسماعیل خان اور دیر میں 2، 2 مقدمات درج ہوئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سب سے زیادہ 107، پشاور 87، بنوں میں 60 واقعات رپورٹ ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8859 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4633 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3312 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2481 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2212 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1927 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C