سعودی عرب میں کورونا وائرس سے افغان شہری جاں بحق، 767 افراد متاثر
👁️ 133 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے افغان شہری جاں بحق، 767 افراد متاثر
ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں کورونا وائرس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کے بعد یہ مملکت میں ہونے والی مہلک وائرس سے پہلی ہلاکت ہے۔
سعودی وزارت صحت نے ملک میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مدینہ منورہ میں کورونا وائرس کا شکار 51 سال کا افغان شہری انتقال کرگیا ہے۔
An Afghan national died in Madinah, marking the first fatality in #SaudiArabia from #coronavirus outbreak. https://t.co/QXUEkkINuA
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) March 24, 2020
ترجمان وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں مزید 205 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 767 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں 21 روز تک کرفیو نافذ کردیا ہے جس کے بعد سے تمام بڑے شہروں میں سناٹا چھا گیا ہے۔
سعودی وزرات داخلہ کے مطابق کرفیو کا دورانیہ شام 7 سے صبح 6 بجے تک ہوگا جس کی خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال جرمانہ اور قید کی سزا بھی دی جائے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے روک تھام کے لیے حرمین شریفین (مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ) کے علاوہ تمام مساجد میں جمعہ اور پنجگانہ نمازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C