23/November/2019

شہری کو اغوا کر کے تاوان مانگنے والا سی ٹی ڈی کا افسر گرفتار

👁️ 59 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شہری کو اغوا کر کے تاوان مانگنے والا سی ٹی ڈی کا افسر گرفتار

شہری کو اغوا کر کے تاوان مانگنے والا سی ٹی ڈی کا افسر گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کو اغوا کرکے تاوان مانگنے والے سی ٹی ڈی افسر زاہد سلیم کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی سے شہباز نامی شخص کے اغوا کا مقدمہ مغوی کے والد شوکت اقبال کی مدعیت میں درج کیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کے بیٹا شہباز اپنے دوست کے ہمراہ سروس روڈ سیکٹر الیون بی میں واقع ہوٹل پر کسی سے ملنے گیا تھا کہ اس دوران پہلے سے موجود سادہ لباس پولیس اہلکار جو کہ پولیس موبائل میں سوار تھے بیٹے کو اغوا کر کے لے گئے جس کی اطلاع اس کے دوست نے ہمیں دی بعدازاں میرے داماد نے تھانے میں جا کر واقعے سے پولیس کو آگاہ کیا بعدازاں پولیس کو اطلاع ملی کہ مغوی شہباز کی رہائی کے عوض 10 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ سامنے آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تحقیقات کی گئی تو انکشاف ہوا کہ تاوان طلب کرنے والا کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سول لائن کا پولیس افسر ہے جس پر ڈی آئی جی ویسٹ نے کراچی پولیس چیف کو تمام صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے چھاپے کی اجازت طلب کی اور بعدازاں ڈی آئی جی ویسٹ ڈاکٹر امین یوسفزئی کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے سی ٹی ڈی سول لائن میں کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مغوی شہباز کو بازیاب کرتے ہوئے اے ایس آئی زاہد سلیم کو گرفتار کرلیا۔

مغوی شہباز گزشتہ ماہ 30 اکتوبر کو دبئی سے آیا تھا تاہم پولیس اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے کہ شہباز کے اغوا کے پس پردہ کیا مقاصد تھے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 6 اکتوبر کو کراچی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث شارع فیصل پولیس کے 4 اہلکاروں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا تھا، اہلکاروں کے خلاف 5 افراد نے درخواست دی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 19 ستمبر کو وقار اور تین ساتھیوں نے پارکنگ سے حراست میں لیا اور گلشن جمال لے گئے، جیب سے 30ہزار روپے سے زائد رقم نکال لی تھی۔

پولیس اہلکاروں کی جانب سے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا نشانہ بننے والے 5 نوجوانوں نے اعلیٰ افسران کو درخواست دی تھی کہ ان کو وقار نامی پولیس اہلکار سمیت 4 اہلکاروں نے 19 ستمبر کو اغوا کیا اور گلشن جمال میں واقع خالی پلاٹ پر لے گئے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C