عراق میں ایرانی کرد گروپوں پر ایران کے میزائل اور ڈرون حملے
👁️ 35 بار دیکھا گیا
عراق میں ایرانی کرد گروپوں پر ایران کے میزائل اور ڈرون حملے
بغداد + تہران (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) ایران نے عراق کے حزب اختلاف کرد گروپوں پر پیر کے روز میزائل اور ڈرون سے حملے کیے، جن میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ تہران کا الزام ہے کہ کرد ایرانی اپوزیشن گروپ ایران میں ‘فسادات’ کو ہوا دینے میں ملوث ہیں۔
ایران نے ستمبر میں بھی ان گروپوں کو حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔ جس کے نتیجے میں عراق کے خودمختار کردستان علاقے میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
عراقی کردستان میں کوئی سنجق شہر کے میئر طارق الحیدری نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ پیر کے روز کیے جانے والے حملوں میں ”پانچ ایرانی میزائلوں نے ایک عمارت کو ہدف بنایا جو کردستان ڈیموکریٹک پارٹی آف ایران کے زیر استعمال ہے۔”
خود مختار کردستان کی وزارت صحت نے کہا کہ حملے میں ”ایک شخص ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے۔ یہ سب ایرانی کرد تھے۔”
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایرانی حملے کے بعد کردستان کے پہاڑی علاقے میں جائے وقوعہ سے دھواں اٹھ رہا ہے۔
ایرانی کرد قوم پرست گروپ کوملہ کے رہنما عطا سیقزی کا کہنا تھا کہ ڈرون سے کیے گئے ایک اور حملے میں زرگوئز علاقے میں ایرانی کمیونسٹ پارٹی اور کوملہ کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کرد گروپوں کو حملے کے حوالے سے خبردار کر دیا گیا تھا اور گروپوں نے اپنے اپنے ٹھکانے خالی کردیے تھے، لہذا “کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔”
عراقی وزارت خارجہ نے بعد ازاں ایرانی حملوں کی ”شدید مذمت” کرتے ہوئے کہا کہ”عراقی خود مختاری کی خلاف ورزی” ہوئی ہے۔
ایران نے حملوں کی تصدیق کی
ایران میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل محمد تقی اوسنلو نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا،”ہم نے سرحد کے قریب اور سرحد سے 80 کلومیٹر دور اہداف کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔”
انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کو نشانہ بنایا گیا وہ”دہشت گرد تھے اور گزشتہ چند ماہ سے فسادات میں کافی فعال تھے۔”
ستمبر کے وسط میں ایک 22 سالہ کرد ایرانی خاتون کی ایران کی اخلاقی پولیس کی حراست کے دوران ہلاکت کے بعد سے ہی پورے ایران میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے مہسا امینی نامی خاتون کوحجاب قانون کی مبینہ خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا تھا۔
اسلامی جمہوریہ ان مظاہروں کو ‘فسادات’ قرار دیتا ہے۔
سرکاری ٹیلی ویژن سے بات کرتے ہوئے جنرل اوسنلو نے خبردار کیا کہ اگر عراقی کرد حکام نے ایرانی کرد گروپوں کو وہاں سے نہ نکالا تو مزید حملے کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ،”ہم پہلے ہی مقامی حکومت سے مداخلت کی درخواست کر چکے ہیں، لیکن اس نے کچھ نہیں کیا۔”
ایرانی وزارت خارجہ کا استدلال ہے کہ سرحد پار تازہ فوجی کارروائی ایرانی علاقے میں “سلامتی کے تحفظ” کے لیے ضروری تھی۔
امریکہ کی جانب سے مذمت
عراق میں اقوام متحدہ مشن نے ان حملوں کی مذمت کی ہے۔ اس نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کی جانب سے یہ تازہ میزائل اور ڈرون حملے عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے، “دوسروں سے اپنا حساب چکانے کے لیے عراق کو میدان جنگ کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اس کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کیا جانا چاہئے۔”
امریکہ نے بھی ایرانی کارروائی کو “عراق کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی” قرار دیا۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا،”ہم ایران، جس نے عراق کی خود مختاری کی کئی بار اور کھلی خلاف ورزی کی، پر زور دیتے ہیں کہ وہ حملے بند کرے اور عراق کی علاقائی سلامتی کے لیے مزید خطرات پیدا کرنے سے گریز کرے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں داعش کے ٹھکانے پر فضائی حملہ، ٹھکانہ مکمل تباہ
13/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہاز پر نامعلوم چیز سے حملہ
13/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کراچی : رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15534 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9124 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7412 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5147 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C