لندن: پاکستانی نژاد ڈاکٹر حبیب زیدی کورونا سے لوگوں کو بچاتے ہوئے خود قربان ہوگئے
👁️ 107 بار دیکھا گیا
لندن: پاکستانی نژاد ڈاکٹر حبیب زیدی کورونا سے لوگوں کو بچاتے ہوئے خود قربان ہوگئے
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس سے متاثر نامور برٹش پاکستانی ڈاکٹر حبیب زیدی سائوتھ اینڈ ہپستال کے انٹینسیو کیئر میں 24 گھنٹے گزارنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئے۔
وہ کورونا وائرس کا شکار ہونے والے پہلے برطانوی ڈاکٹر ہیں۔ ان کی بیٹی ڈاکٹر سارہ زیدی کے مطابق انہیں بطور ڈاکٹر اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران مہلک کورونا وائرس لگا تھا اور اس وائرس نے ان کی زندگی لے لی، جو ان کی قربانی کی عکاس ہے اور اس سے ان کی خدمت کا پیشہ ورانہ رویہ نمایاں ہوتا ہے۔
Dr Habib Zaidi is the first UK doctor to die of suspected Coronavirus after 5 decades of tirelessly serving his patients. pic.twitter.com/cA38jsECF4
— ilmfeed (@IlmFeed) March 27, 2020
ان کا حتمی کیس کے طور پر علاج کیا گیا تھا کیونکہ ان میں کورونا وائرس ہونے کا کلینیکل شبہ کم تھا اور ٹیسٹ رزلٹ اکیڈمک تھا۔ 76 سالہ ڈاکٹر حبیب زیدی ایک ہفتے سے آئسولیشن میں تھے اور وہ مریضوں کو نہیں دیکھ رہے تھے، کیونکہ وائرس کی علامت ظاہر ہونے کے بعد انہیں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا شبہ ہو گیا تھا۔
اگر ٹیسٹ کے رزلٹ مثبت آئے تو ڈاکٹر زیدی مہلک کوویڈ 19 کا شکار ہونے والے پہلے برطانوی ڈاکٹر ہوں گے۔ عوامی اجتماع پر پابندی ہونے کی وجہ سے فیملی اور فرینڈز ڈاکٹر زیدی کی مناسب تدفین نہیں کر سکے۔
ڈاکٹر سارہ زیدی نے کہا کہ ہم معمول کے مطابق سوگ نہیں منا سکے اور نہ معمول کے مطابق تدفین کر سکے۔ ان کی شہادت نے ہماری زندگی میں خلا پیدا کر دیا ہے۔
ان کی شہادت سے ہونے والے نقصان کو کمیونٹی میں بھی محسوس کیا جائے گا جن کیلئے انہوں نے پوری زندگی مختص کر دی تھی ہم اب ہر ایک کی حفاظت کیلئے دعا گو ہیں۔ ڈاکٹر زیدی نے بیوہ ڈاکٹر طلعت زیدی اور چار بچوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔
تمام بچے اپنے والد کی طرح میڈیکل کے پیشے سے وابستہ ہیں۔ ڈاکٹر زیدی کو این ایج ایس ساوتھ اینڈ ہسپتال کلینیکل کمیشنگ گروپ کی جانب سے ایکسیلینس ایوارڈ بھی ملا تھا۔ وہ کمیونٹی کیلئے انتہائی مہربان اور کیئر کرنے والے انسان تھے۔
سوشل میڈیا پر ان کے ایک مریض نے کہا کہ وہ ایسے ایک مہربان اور کیئر کرنے والے جینٹل مین ڈاکٹر اور دوست تھے جو مشکل ہی سے ملتا ہے۔
سائوتھ اینڈ کونسل کے لیڈر ایان گلبرٹ نے کہا کہ ہمیں ڈاکٹر زیدی کے انتقال کی موت کا سن کر شدید افسوس ہوا ہے اور ان کی فیملی کمیونٹی کے اندر جانی پہچانی اور پیار کرنے والی ہے۔ ڈاکٹر زیدی کی بیوہ بھی کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی طور پر باقی فیملی سے دور قرنطینہ میں چلی گئی ہیں۔
ڈاکٹر زیدی کی فیملی نے کہا کہ ایک جی پی کی حیثیت سے یہ جذبہ ان کی تقریباً پانچ دہائیوں کی خدمت سے سرشار تاریخ کو مختصر طور پر بیان کرتا ہے کہ انہوں نے نہ صرف اپنے مریضوں کی خدمت کی بلکہ انتھک کام کیا اور انہوں نے کبھی بھی جدت طرازی، مستقل نشوونما اور معیار کی بہتری کیلئےکام کرنا نہیں چھوڑا اور ان کی یہ کوشش آخری سانس تک جاری رہی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں خراج عقیدت کے بہت سے پیغامات ملے ہیں جو انتہائی مغلوب چھونے اور تسلی دینے والے ہیں۔ ڈاکٹر زیدی کے انتقال پر ان کے متعدد مریضوں نے اظہار افسوس کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا۔
ایرس نے ڈاکٹر زیدی کو پہلی بار اس وقت دیکھا تھا جب وہ تقریباً 50 سال قبل پاکستان سے برطانیہ آئے تھے۔ وہ یہ کہتےہوئے رو پڑیں کہ مجھے یقین نہیں آتا کہ وہ چلا گیا ہے۔
وہ بہت ہی پیارا اور ہر ایک پر مہربان تھا۔ مجھے یاد ہے کہ جب دو ہفتے قبل آخری بار میں نے اسے دیکھا تو انہوں نے مجھے کہا کہ مضبوط رہو اور میں ہمیشہ اس کی پیشانی کو چومتی تھی اور میں نے کہا تھا کہ پلیز اپنی کیئر کرو۔
مجھے یاد ہے کہ سرجری میں آخری بار یہ بات ہوئی تھی۔ ان کی موت انکی بیوہ اور بچوں کیلئے انتہائی دکھ اور افسوس کا واقعہ ہے۔ یہ شاندار فیملی ہے۔ این ایچ ایس ورکرز بشمول ڈاکٹرز کو مریضوں کا انتہائی قریب سے علاج کرنے کی وجہ سے کورونا وائرس لاحق ہونے کے خطرات بہت زیادہ ہیں۔
بعض نیوز رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ این ایچ ایس نے دو میڈیکل ورکرز کو شیئر کرنے کیلئے ایک ماسک دیا ہے، یوکے میں میڈیکل ڈاکٹرز کیلئے آلات کی کمی اس صورت حال میں بڑا دھچکہ ہے کہ بزنسز ارننگز اینڈ ویجرز کیلئے اربوں پونڈ کی رقم مختص کر دی گئی ہے لیکن این ایچ ایس ورکرز کیلئے مناسب گیئرز کو یقینی بنانے کیلئے کچھ نہیں کیا گیا۔
گزشتہ رات 8 بجے پورے برطانیہ نے این ایچ ایس سٹاف سے اظہار یک جہتی کیلئے تالیاں بجائی تھیں برطانیہ میں مہلک کورونا وائرس سے 578 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس وقت تک 11658 افراد کے کوویڈ19 ٹیسٹ مثبت ثابت ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3272 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C