ملک بھر میں آج شب برأت عقیدت و احترام سے منائی جائیگی
👁️ 30 بار دیکھا گیا
ملک بھر میں آج شب برأت عقیدت و احترام سے منائی جائیگی
لاہور (ڈیلی اردو) رحمتوں اور برکتوں بھری رات شب برات آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر جائیں گے اور ان کی مغفرت کی دعا کریں گے۔
آؤ اپنے رب کی طرف، مغفرت کی رات آگئی، اس رات اللہ کریم کی سخاوت بے حد و حساب ہوتی ہے۔
حدیث پاک میں آتا ہے اس رات اللہ پاک دنیا والوں کی طرف خاص توجہ فرماتے ہیں۔
اس رات زندگی اور موت کا حساب کتاب تیار کیا جاتا ہے، ملک بھر میں عوام نے عبادات کی تیاریاں کر لی ہیں، صبح کو روزہ رکھنا رب کریم کی خاص رحمت کا باعث ہے۔
اہل علم اس شب کو رزق، صحت، زندگی، موت اور خیر و شر کے فیصلوں کی رات بھی کہتے ہیں، اس لیے اہل ایمان اس رات مغفرت اور بخشش مانگتے ہیں اور اللہ تعالی سے رحمت اور فضل کی التجائیں بھی کرتے ہیں۔
شب برأت کی مناسبت سے نذر و نیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے جب کہ اور بڑی تعداد میں لوگ قبرستانوں کا رُخ کر کے اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کرتے ہیں۔
اس رات ملک بھر کی مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن امسال کورونا وائرس کے باعث پاکستان علماء کونسل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شب برأت میں گھروں میں رہ کر عبادات کریں اور اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی توبہ کریں۔
علمائے کرام کا کہنا ہے کہ شب برأت کی عبادت کا اپنا ہی لطف و سرور ہوتا ہے، آج کورونا وائرس کی وبا اور کرب کی موجودہ فضا میں اللہ سے رحم و کرم اور پناہ طلب کی جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4614 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3303 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2126 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C