نائجیریا میں رمضان کے پہلے روزے پر 9 افراد گرفتار
👁️ 161 بار دیکھا گیا
نائجیریا میں رمضان کے پہلے روزے پر 9 افراد گرفتار
ابوجا (ڈیلی اردو) نائجیریا کی شمالی ریاست کانو میں مذہبی پولیس نے بدھ کے روز رمضان کے پہلے روزے کے دوران کھانا کھاتے ہوئے نظر آنے والے نو مسلمان افراد کو گرفتار کر لیا۔
کانو میں مسلمانوں کی اکثریت ہے اور یہاں اسلامی اور سیکولر دونوں قانونی نظام نافذ ہیں۔
اسلامی پولیس، جسے حِسبہ کہا جاتا ہے، ہر سال رمضان کے دوران کیفیز، ریستورانوں اور بازاروں میں گشت کرتی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مسلمان روزے کے اوقات کی پابندی کر رہے ہیں۔
کانو کے اُن علاقوں میں جہاں بڑی تعداد میں مسیحی آباد ہیں وہاں بعض کاروباری مراکز کھلے رہتے ہیں۔
حِسبہ کے ڈپٹی کمانڈر جنرل مجاہد امین الدین کے مطابق حراست میں لیے گئے سات مردوں اور دو خواتین نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ رمضان کے آغاز سے بے خبر تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں روزے کی اہمیت، نماز اور قرآن کی تعلیم دی جائے گی تاکہ وہ ایک بہتر مسلمان بن سکیں۔
یہ واضح نہیں کہ حِسبہ ان افراد کو کب رہا کرے گی۔ تاہم ماضی میں ایسے معاملات میں اہلِ خانہ سے رابطہ کیا جاتا رہا ہے تاکہ رہائی کے بعد نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے اور زیرِ حراست افراد رمضان کے اختتام تک روزے رکھیں۔
تقریباً دو دہائیوں قبل مسلمان اکثریتی نائجیریا کی 12 شمالی ریاستوں میں اسلامی قانون کو سیکولر قانون کے ساتھ نافذ کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 23 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3573 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3427 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C