نوشہرو فیروز: پڈعیدن میں 16 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی
👁️ 82 بار دیکھا گیا
نوشہرو فیروز: پڈعیدن میں 16 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی
نوشہرو فیروز (ویب ڈیسک) صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے شہر پڈعیدن کے نواحی علاقے دریا خان مری میں 16 سال کی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی گئی جسے ملزمان بیہوشی کی حالت میں بھینسوں کے باڑے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔
دریا خان مری کی پولیس کے مطابق ملزمان نے 16 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی جس کے بعد اسے بیہوشی کی حالت میں بھینسوں کے باڑے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے متاثرہ لڑکی کو رورل ہیلتھ سینٹر سے فرسٹ ایڈ کے بعد میڈیکل کے لیے نوشہروفیروز منتقل کر دیا گیا ہے۔
متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ تین ملزمان نے میری بیٹی کو اغواء کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ایس ایچ او دریا خان مری اشرف میمن نے لڑکی کی ماں کی مدعیت میں تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں احتجاجی مظاہروں سے منسلک مقدمے میں مزید 2 افراد کو پھانسی، ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی
03/November/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ایران کا جنوبی ساحل پر دو امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، آبنائے ہرمز کے قریب کشیدگی میں اضافہ
03/November/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں تین آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد دھماکے اور آگ گئی ، پاسدارانِ انقلاب ایران
03/November/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران میں امریکی حملے کا اعتراف، طیارہ شکن تنصیب تباہ کرنے کا دعویٰ
03/November/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سکیورٹی فورسز کے دو آپریشن، 17 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار بھی ہلاک
03/November/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں بارودی مواد کا دھماکہ، برنگ میں ایک شہری ہلاک
03/November/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26428 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15664 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11968 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9328 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7581 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5567 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C