نیلم ویلی: بھارتی گولہ باری سے 4 سالہ بچہ شہید، متعدد زخمی
👁️ 64 بار دیکھا گیا
نیلم ویلی: بھارتی گولہ باری سے 4 سالہ بچہ شہید، متعدد زخمی
اسلام آباد (ش ح ط) لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نیلم ویلی کے مقام پر بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک بچہ شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے
وادی نیلم میں کنٹرول لائن کے نیلم ویلی سے بھارتی فوج نے ایک بار پھر آزاد کشمیر کی سول آبادی پر گولہ باری کی۔
ایل او سی کے نیلم ویلی کے مقام پر محمد یوسف میر کا 4 سالہ بیٹا گھر پر مارٹر گولہ لگنے سے شہید ہوگیا۔
ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ضلع نیلم نے بھارتی گولہ سے 4 سالہ بچے حسنین میر کے شہید ہونے جبکہ 4 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
جبکہ عباسپور کے گاوں پولس میں بھارتی گولہ باری سے 13 سالہ بچہ محمد افضال علی ولد محمد معروف شدید زخمی ہو گیا۔ جبکہ لائن آف کنٹرول عباسپور سیکٹر تروٹی میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے افضال نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بلا اشتعال بھارتی گولہ باری کے خلاف جوابی کارروائی کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نیلم ویلی، لیپہ ویلی، عباسپور، پونچھ سیکٹر اور کوٹلی سیکٹر سمیت وادی نیلم کے مختلف علاقوں میں بھارتی افواج کی جانب سے شدید فائرنگ و گولہ باری جاری ہے۔
بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے علاقے میں مواصلات اور بجلی کا نظام معطل ہوگیا ہے۔ عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ رات بلااشتعال فائرنگ کی، چری کوٹ سیکٹر میں آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سریاں گاؤں کا 35 سالہ رہائشی زخمی ہو گیا۔
… 35 years old innocent civilian resident of Serian village got injured in Shakargarh Sector along Working Boundary, 57 years old citizen resident of village Nangal sustained serious injuries.
Both Injured have been evacuated and being provided with medical care. (2/2)— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 12, 2020
دوسری جانب شکر گڑھ سیکٹر کے نواحی گاؤں ننگیال کا 57 سالہ رہائشی بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوا، دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
…two civilians including 18 years old girl sustained serious injuries. In last 24 hours 6 citizens including 2 girls have been injured & evacuated to nearby health facilities for necessary medical care. (2/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 11, 2020
آئی ایس پی آر کے مطابق دو روز قبل بھارتی فورسز نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چھری اور بسن والی گاؤں کی 15 سالہ بچی سمیت 4 شہری زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ پاک فوج نے چند روز قبل کنٹرول لائن پر بھارتی ڈرون مار گرایا تھا، بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر پاکستانی حدود کے 600 میٹر اندر گھس آیا تھا جس پر پاک فوج نے کارروائی کی۔
Three civilian including two children died in Cross border shelling in #kupwara district of North #Kashmir #ceasefire #LOC
— Ashraf Wani اشرف وانی (@ashraf_wani) April 12, 2020
ادھر بھارتی صحافی اشرف وانی کے مطابق پاکستانی فورسز کی گولہ باری سے مقبوضہ کشمیر کے علاقےکپوراہ میں دو بچے شہید اور تین افراد زخمی ہوگئے ہیں
A heartbreaking picture from Kashmir today.
This child was killed when shells fired from the Pakistani army hit homes along the Line of Control in the Kupwara area of #Kashmir on Sunday evening. pic.twitter.com/6tCbV7nPBW
— Ahmer Khan (@ahmermkhan) April 12, 2020
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2453 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1900 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C