ٹرمپ۔نیتن یاہو ملاقات: ایران پر کوئی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا
👁️ 235 بار دیکھا گیا
ٹرمپ۔نیتن یاہو ملاقات: ایران پر کوئی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے ایف پی/اے پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات میں ایران کے حوالے سے کسی منصوبے پر کوئی حتمی اتفاق نہیں ہوا۔
بدھ کو اپنے اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر بیان میں ٹرمپ نے کہا، ''کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، سوائے اس کے کہ میں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں تاکہ دیکھا جا سکے کہ آیا کوئی معاہدہ طے پا سکتا ہے یا نہیں۔‘‘
نیتن یاہو ایران کے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کو اسرائیل کے لیے وجودی خطرہ قرار دیتے ہیں اور وہ طویل عرصے سے تہران میں حکومت کی تبدیلی کے حامی رہے ہیں۔
مذاکرات کا دائرہ وسیع کرنے کی کوشش
ٹرمپ اور نیتن یاہو نے ڈھائی گھنٹے سے زائد بند کمرے میں بات چیت کی، جسے ٹرمپ نے ''بہت اچھی ملاقات‘‘ قرار دیا تاہم کہا کہ کوئی بڑا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ماضی کے برعکس اس بار دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے بات چیت نہیں کی، جس سے ملاقات کا انداز نسبتاً محتاط دکھائی دیا۔
نیتن یاہو کے دفتر نے بیان میں کہا، ''وزیر اعظم نے مذاکرات کے تناظر میں ریاست اسرائیل کی سکیورٹی ضروریات پر زور دیا اور دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ اور ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔‘‘
روئٹرز کے مطابق نیتن یاہو چاہتے ہیں کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ مذاکرات کو صرف جوہری پروگرام تک محدود نہ رکھے بلکہ اس میں ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور خطے میں مسلح گروہوں کی حمایت کے معاملات بھی شامل کیے جائیں۔
ایران کی شرائط
یہ ملاقات گزشتہ ہفتے عمان میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والےبالواسطہ مذاکرات کے بعد ہوئی، جنہیں دونوں فریقین نے تعمیری قرار دیا تھا۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ پابندیوں میں نرمی کے بدلے اپنے جوہری پروگرام پر حدود طے کرنے پر بات چیت کے لیے تیار ہے، تاہم اس نے اپنے میزائل پروگرام پر مذاکرات کو ''ناقابلِ قبول‘‘ قرار دیا ہے۔
منگل کو ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے میں ''نہ ایٹمی ہتھیار ہوں اور نہ میزائل‘‘ کی ضمانت شامل ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا، ''ہم نے پچھلی بار ان کی جوہری صلاحیت کو نشانہ بنایا تھا اور دیکھنا ہوگا کہ اس بار مزید کچھ کرنا پڑے گا یا نہیں۔‘‘ امریکہ گزشتہ کئی ہفتوں سے خطے میں اپنی فوجی موجودگی بڑھا رہا ہے تاکہ ایران پر معاہدے کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے اور اگر صدر ٹرمپ فیصلہ کریں تو فوجی کارروائی کے لیے تیاری بھی مکمل ہو۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C