پنڈی بھٹیاں: دو بھائیوں سے زیادتی اور قتل کے دو ملزمان پولیس مقابلہ میں ہلاک
👁️ 46 بار دیکھا گیا
پنڈی بھٹیاں: دو بھائیوں سے زیادتی اور قتل کے دو ملزمان پولیس مقابلہ میں ہلاک
پنڈی بھٹیاں (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان مارے گئے ہیں، پولیس کا موقف ہے کہ ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق گذشتہ رات چار ڈاکو پنڈی بھٹیاں کے علاقے جلالپور بھٹیاں میں جاوید نامی شخص سے موٹرسائیکل، نقدی، شناختی کارڈ وغیرہ چھین کر کسیسے کی طرف فرار ہوئے تھے، شہری کی ون فائیو پر کال کی، جس پر پولیس نے ناکہ بندی کر کے ملزمان کا تعاقب کیا تھا، تاہم ڈاکوؤں نے تھانہ کسیسے اور جلالپور بھٹیاں میں ناکہ توڑا اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری اور ایلیٹ فورس کے کمانڈوز نے ملزمان کا تعاقب جاری رکھا، ڈاکوؤں نے تعاقب کرنے والی پولیس پارٹی پر نسووال کے قریب دوبارہ فائرنگ کی اس دوران دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
مارے گئے ملزمان کی شناخت زوہیب اور حامد کے نام سے ہوئی، ملزمان جلالپور بھٹیاں میں دو سگے بھائیوں کے اغوا، زیادتی اور قتل میں ملوث تھے جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 250 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8834 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4570 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2458 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1904 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C