کراچی میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ: پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی، 3 اہلکار گرفتار
👁️ 57 بار دیکھا گیا
کراچی میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ: پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی، 3 اہلکار گرفتار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ، پولیس اہلکاروں نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے واقعے میں ملوث 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) جنوبی شیراز نذیر کا کہنا تھا کہ گزری پولیس کے افسران متاثرہ افراد کا تعاقب کر رہے تھے اور انہوں نے گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ کھڑی ہوئی تھی۔
پولیس اہلکاروں کی فائرنگ کے نتیجے میں نبیل ہود بھائی جاں بحق جبکہ ان کے ساتھ موجود رضا امام زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی جنوبی کا کہنا تھا کہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ادھر آرٹلری میدان تھانے میں پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل، اقدام قتل و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں انسداد دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی سی) کی دفعہ 7 کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے زخمی رضا امام کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی، جس میں موقف اپنایا گیا کہ انہیں خیابان محافظ پر پولیس کی جانب سے روکا گیا تھا۔
رضا امام کے مطابق ان کے پاس گاڑی میں بیئر کا کین تھا اور پولیس کے پوچھنے پر انہوں نے بتایا تھا کہ وہ کیںٹ کے علاقے میں رہتے ہیں۔
انہوں نے موقف اختیار کیا کہ جب پولیس کی جانب سے گاڑی کی اندرونی لائٹ جلانے کا کہا گیا تو نبیل نے گاڑی بھگادی، جس پر انہوں نے نبیل سے پوچھا کہ تم نے ایسا کیوں کیا تو نبیل نے جواب دیا کہ ‘پولیس کے ساتھ اسی طرح ہی پیش آیا جاتا ہے’۔
مذکورہ ایف آئی آر میں رضا امام نے بتایا کہ اس کے بعد پولیس نے ہمارا تعاقب کرنا شروع کردیا اور پولیس نے ہوائی فائرنگ بھی کی، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب کار کینٹ روڈ سے فاطمہ جناح روڈ کے قریب پی اے سی سی کی طرف تھی تو پولیس نے ان پر فائرنگ کردی اور وہی گولی نیبل اور رضا امام کو لگی۔
ایف آئی آر کے مطابق رضا امام نے کہا کہ فائرنگ کے بعد پولیس آئی، دیکھا کہ کیا ہوا ہے اور پھر وہاں سے گاڑی دوڑا دی۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں پولیس والوں کے چہرے یاد ہیں اور وہ انہیں شناخت کرسکتے ہیں۔
ادھر ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جنوبی شرجیل کھرل نے بتایا کہ سب انسپکٹر عبدالغفار، ہیڈ کانسٹیبل آفتاب اور کانسٹیبل محمد علی شاہ کو حراست میں لے لیا گیا۔
ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار سعودی قونصلیٹ کے قریب سے گاڑی کا پیچھا کر رہی تھی لیکن متعدد مرتبہ کہنے کے باوجود گاڑی نہیں روکی گئی اور جب پی اے سی سی کے قریب گاڑی کی رفتار ہلکی ہوئی تو ایک پولیس اہلکار نے فائرنگ کردی، جس سے رضا امام کو گولی لگنے کے بعد وہی گولی نبیل ہودبھائی کے کندھے میں پھنس گئی جو موت کا باعث بنی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک جائے وقوع سے گولی کا ایک خول ملا ہے۔
ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ معاملے کو دیکھا جارہا ہے اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن (جنوبی) رائے اعجاز کی سربراہی میں ٹیم قائم کردی گئی ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹیم سی سی ٹی وی کیمروں سے ریکارڈ اکٹھا کر رہی ہے۔
علاوہ ازیں انسپکٹر جنرل (آئی جی) ڈاکٹر سید کلیم امام نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی جنوبی سے تفصیلات طلب کرلیں
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 15 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
بھارت کا جرمنی سے 8 ارب ڈالر مالیت کی جدید آبدوزیں حاصل کرنیکا منصوبہ
17/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C