کراچی میں ہونے والا دھماکہ خودکش حملہ قرار
👁️ 50 بار دیکھا گیا
کراچی میں ہونے والا دھماکہ خودکش حملہ قرار
کراچی (ڈیلی اردو) عام انتخابات 2024 سے ایک روز قبل صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں ہونے والے دھماکے کو تحقیقاتی اداروں نے خودکش قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں عام انتخابات سے ایک روز قبل گلشن اقبال کے پٹیل ہسپتال کے قریب ہونے والے دھماکے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن کی مدعیت میں درج مقدمے میں نامعلوم حملہ آور اور نامعلوم سہولت کاروں کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکسپلوزیو ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
مقدمے کے متن کے مطابق فاروق رحمٰن نامی دہشت گرد نے نامعلوم سہولت کاروں کی ایما پر خودکش حملہ کیا تاہم اس بات کی تحقیقات جاری ہیں کہ فاروق رحمٰن کے پاس دستی بم کیسے اور کہاں سے آیا۔
مدعی مقدمے نے دعویٰ کیا کہ فاروق رحمٰن نے نامعلوم سہولت کاروں کے ایما پر خودکش حملہ کیا، حملے میں ہونے والا جانی نقصان قتل اور دہشت گردی کی حد کو پہنچتا ہے اور مقدمے کی تفتیش سی ٹی ڈی کرے گی۔
واضح رہے کہ ابتدائی طور پر کہا گیا تھا کہ دستی بم مبینہ ملزم کے ہاتھوں میں پھٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں اس سمیت تین افراد مارے گئے تھے جبکہ بعد میں ایک اور بچے کی موت واقع ہو گئی تھی۔
پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ فاروق ایک معطل پولیس افسر کا بیٹا تھا جو اپنے ساتھ دستی بم لے کر جا رہا تھا لیکن بے احتیاطی کی وجہ سے وہ پھٹ گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3371 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C