کررونا وائرس سے اٹلی میں ایک روز میں 889 ہلاکتیں، مجموعی تعداد 10,024 ہوگئی
👁️ 190 بار دیکھا گیا
کررونا وائرس سے اٹلی میں ایک روز میں 889 ہلاکتیں، مجموعی تعداد 10,024 ہوگئی
روم (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ملک اٹلی میں ہر گزرتے دن کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیاں بڑھتی جارہی ہیں اور آج بھی ایک ہی روز میں مزید 889 افراد مہلک وائرس کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 889 زندگیاں نگل لی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بھی 10 ہزار 24 سے تجاوز کرگئی ہے۔
اٹلی میں ہونے والی 10 ہزار ہلاکتیں کسی بھی ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات ہیں۔
حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 92,472 ہوگئی۔
متاثرہ افراد کی تعداد میں بھی اٹلی کا امریکا کے بعد دوسرا نمبر ہے جہاں اِس وقت ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
دوسری جانب چین نے کورونا وائرس کو مکمل طور پر کنٹرول کرلیا ہے جس کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف 3 اموات ہوئی ہیں اور صرف 54 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی اٹلی میں 919 افراد ہلاک ہوئے تھے جو کہ کسی بھی ملک میں ایک ہی روز میں ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C