کورونا وائرس: امریکا میں خام تیل مارکیٹ کریش کرگئی، تاریخ میں پہلی بار قیمت منفی 37 ڈالر فی بیرل
👁️ 90 بار دیکھا گیا
کورونا وائرس: امریکا میں خام تیل مارکیٹ کریش کرگئی، تاریخ میں پہلی بار قیمت منفی 37 ڈالر فی بیرل
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں خام تیل کی مارکیٹ کریش کرگئی اور امریکی تاریخ میں پہلی بار خام تیل کی فی بیرل (158 لیٹر) قیمت صفر سے بھی کم ہوکر منفی 37.6 ڈالر فی بیرل پر چلی گئی۔
BREAKING: WTI crude oil futures trade at negative price for first time https://t.co/pOSyH6AVtP pic.twitter.com/XsoH1jG8WH
— Bloomberg (@business) April 20, 2020
رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر کی معیشتیں بدحالی کا شکار ہورہی ہیں وہیں عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو شدید جھٹکا لگا ہے جس کے باعث امریکی کروڈ آئل کی مارکیٹ کریش کرگئی۔ امریکی خام تیل کی قیمت چند گھنٹوں میں مسلسل کم ہوتے ہوئے منفی ہوگئی اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت منفی 37.6 ڈالر پر بند ہوئی۔
Historic collapse in oil prices sends U.S. stocks reeling, with Dow losing nearly 600 points https://t.co/tvDIpROWHH
— The Washington Post (@washingtonpost) April 20, 2020
تیل کی قیمتوں میں اس بدترین مندی کے بعد امریکا میں تیل کی خریداری کے لیے ہونے والے مئی کے معاہدے بند ہوگئے اور امریکی تیل کمپنیاں بند ہونے کے قریب پہنچ گئیں۔
BREAKING: US crude oil prices fall below $0 for the first time in history.
Read the latest: https://t.co/oZKH4Odkqg https://t.co/eIFAVVJoLu
— Al Jazeera Breaking News (@AJENews) April 20, 2020
ماہر معاشیات ڈاکٹر قیس اسلم نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے عالمی ٹرانسپورٹ بند ہے اور پیٹرول کی طلب کم ہوگئی ہے، ڈیمانڈ کم اور سپلائی زیادہ ہونے سے سب سے زیادہ نقصان امریکن آئل کمپنی شیل کو ہوگا، کورونا کی وجہ سے عالمی معیشت کے مزید گراوٹ کے شکار ہونے کا خدشہ ہے، اس وقت دنیا کی اکانومی 1929ء میں ہونے والی عالمی کساد بازاری کی طرف جارہی ہے۔
ماہر معاشیات ڈاکڑ سلمان شاہ نے کہا کہ تیل کی ڈیمانڈ پوری دنیا میں انتہائی تیزی کے ساتھ کم ہوگئی ہے، ٹرانسپورٹ بند اور فیکٹریاں بند پڑی ہیں اس کا فائدہ ان ممالک کو پہنچے گا جو جتنا جلد لاک ڈاؤن ختم کرتے ہیں، اس میں آئل پروڈیوسرز کو بہت نقصان ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش تیزی سے ختم ہورہی ہے جس کے باعث امریکا میں خام تیل کی قیمت 4 دہائیوں کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، ساتھ ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہورہی ہیں جس کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے، اگر ایسا ہوتا ہے تو رمضان میں پھل، سبزیاں اور دیگر اجناس کی قیمتیں کم ہوسکتی ہیں کیوں کہ ان پر ٹرانسپورٹیشن کی لاگت کم ہوجائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C