یوکرین جنگ کے دوران پولینڈ پر میزائل کس نے فائر کر دیا؟
👁️ 21 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ کے دوران پولینڈ پر میزائل کس نے فائر کر دیا؟
وارسا (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/رائٹرز/ڈی پی اے) یوکرین کی سرحد کے پاس پولینڈ میں میزائل گرنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اس بات کا ‘امکان کم ‘ ہے کہ میزائل روس کی جانب سے فائر کیا گیا ہو۔ تاہم اس نئے واقعے سے تشویش میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
BREAKING: Poland's president says the missile blast that killed two near the Ukrainian border appears to be an "unfortunate accident," not an "intentional attack." https://t.co/7DcHflKqpw
— The Associated Press (@AP) November 16, 2022
منگل کے روز یوکرین پر متعدد میزائل حملوں کے دوران ہی پولینڈ کے اندر بھی ایک میزائل دھماکہ ہوا، جس میں دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ میزائل حملے کے بعد پولینڈ نے نیٹو کی ‘دفعہ چار’ کو فعال کرنے پر غور کرنے کی بات کہی ہے۔
ادھر روسی وزارت دفاع نے اس بات کی تردید کی ہے کہ روسی میزائل پولینڈ کی سرزمین پر داغے گئے ہوں۔ نیٹو، امریکہ، یورپی یونین اور برطانیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس حملے کے حوالے سے اطلاعات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کی تشویش
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”پولینڈ کی سرزمین پر میزائل کے دھماکے کے واقعے کی اطلاعات سے وہ کافی پریشان ہیں۔”
ایک بیان کے مطابق انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ”یوکرین جنگ میں مزید وسعت سے بچنا بہت ضروری ہے۔” انہوں نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے اس کی مکمل تحقیقات کی توقع ظاہر کی ہے۔
صدر جو بائیڈن کا رد عمل
امریکی صدر جو بائیڈن نے پولینڈ میں ہونے والے دھماکے کے بعد بالی میں نیٹو اور جی سیون کے رہنماؤں سے ہنگامی سطح پر بات چیت کی۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے پولینڈ کی حمایت کرنے کا عہد کیا گیا ہے۔
انہوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا، ”میں اس بات کو یقینی بنانے جا رہا ہوں کہ ہمیں پتہ چل جائے کہ اصل میں ہوا کیا ہے۔”
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا روس کی جانب سے میزائل داغا جا سکتا ہے، بائیڈن نے کہا: ”جو ابتدائی معلومات موجود ہیں، وہ اس بات کے برعکس ہیں، میں اس وقت تک اس بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتا جب تک کہ ہم اس کی مکمل تحقیقات نہیں کر لیتے۔”
تاہم بائیڈن نے پھر یہ بات دہرائی کہ اس کے فائر کرنے کی رفتار یا انداز سے اس بات کا ”امکان کم ہے” کہ اسے روس کی جانب سے فائر کیا گیا ہو۔
بلنکن کا پولینڈ اور یوکرین کے ساتھ ‘رابطہ کاری’ کا عہد
ادھر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ انہوں نے پولینڈ اور یوکرین کے وزرائے خارجہ کو ”مشرقی پولینڈ میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے” فون کیا اور بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے ”آنے والے دنوں میں تحقیقات کو آگے بڑھانے میں قریبی روابط کا عہد کیا ہے، تاکہ اس کی بنیاد پر ”ہم آگے کے مناسب اقدامات کا تعین کر سکیں۔”
پولینڈ اپنا موقف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کرنے والا ہے
اقوام متحدہ میں پولینڈ کے مستقل نمائندے کرزیزٹوف سزرسکی نے کہا ہے کہ اس حوالے سے پولینڈ کا موقف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ بدھ کے روز، ”میں موجودہ صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دوپہر کے اجلاس میں پولینڈ کا موقف پیش کروں گا۔”
اس سے قبل پولینڈ کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”روسی ساختہ ایک میزائل گرا ہے، جس سے جمہوریہ پولینڈ میں دو شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔”
اس کے بعد ملک کے وزیر اعظم کی جاری ایک بیان میں پرسکون رہنے کا مطالبہ کیا گیا اور پولینڈ کے صدر آندریج ڈوڈا کے ایک بیان میں کہا گیا کہ حالات ابھی زیر تفتیش ہیں۔
بدھ کے روز صدر آندریج ڈوڈا نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا، ”فی الوقت ہمارے پاس اس بات کے واضح ثبوت نہیں ہیں کہ میزائل کس نے داغا۔ اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ غالباً یہ میزائل روسی ساختہ تھا۔”
عالمی رہنماؤں کا رد عمل
امریکی صدر جو بائیڈن سمیت یورپ کے متعدد رہنماؤں نے اس واقعے پر تشویش کے اظہار کے ساتھ ہی پولینڈ کی حمایت کرنے کا عہد کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں کہا گیا کہ صدر، ”بائیڈن نے پولینڈ کی تحقیقات کے لیے مکمل امریکی حمایت اور مدد کی پیشکش کی ہے۔ صدر بائیڈن نے نیٹو کے تئیں امریکہ کی آہنی سکیورٹی کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔”
جرمنی کا پولینڈ کی حمایت کا اعادہ
جرمن حکومت کے ترجمان اسٹیفن ہیبسٹریٹ کے مطابق جرمن چانسلر اولاف شولس نے پولینڈ کے صدر ادرزیج ڈوڈا سے فون پر تعزیت اور حمایت کا عہد کرنے کے لیے بات کی ہے۔
ہیبسٹریٹ نے ٹویٹر پر لکھا، ”پولینڈ اس واقعے سے متعلق باریک بینی سے تحقیقات کرے گا، جس میں کل رات دو شہریوں کی موت ہو گئی تھی۔ جرمنی اپنے نیٹو پارٹنر پولینڈ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔”
برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے ٹوئٹر پر کہا کہ اس معاملے پر ان کی اپنی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت ”پولینڈ میں ہونے والے میزائل حملے کی خبروں کا فوری سطح پر جائزہ لے رہی ہے اور اس معاملے میں وہ اپنے اتحادیوں کی مدد کرے گی کیونکہ وہ ثابت کریں گے کہ آخر ہوا کیا۔”
ان کا مزید کہنا تھا، ”ہم نیٹو سمیت اپنے دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ بھی رابطہ کر رہے ہیں۔”
آج نیٹو کی ہنگامی میٹنگ
نیٹو کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اتحاد کے سیکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ بدھ کے روز ہی رکن ممالک کے سفیروں کے ساتھ فوری مذاکرات کرنے والے ہیں۔
ترجمان اوانا لونگیسکو نے کہا کہ ”سیکرٹری جنرل بدھ کے روز نیٹو کے سفیروں کے ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں اس المناک واقعے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 199 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4608 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3301 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2471 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2124 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C