یوکرین کو فوجی اور سیاسی دونوں محاذوں پر دباؤ کا سامنا
👁️ 214 بار دیکھا گیا
یوکرین کو فوجی اور سیاسی دونوں محاذوں پر دباؤ کا سامنا
ماسکو /کییف (ڈیلی اردو، اے پی، اے ایف پی، روئٹرز، ڈی پی اے) یوکرینی مذاکرات کار اتوار کو امریکہ میں اس منصوبے پر بات چیت کر رہے ہیں جس کا مقصد روس کے ساتھ تین سال سے جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے واشنگٹن کی نئی تجاویز پر پیش رفت کرنا ہے۔ اس دوران کییف کو فوجی اور سیاسی دونوں محاذوں پر شدید دباؤ کا سامنا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق یوکرین کا وفد، جس کی قیادت نئے وزیرِ دفاع رستم عمرُوف کر رہے ہیں، امریکی ریاست فلوریڈا میں وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور خصوصی ایلچی سٹیو وِٹکوف سے ملاقات کرے گا۔
گزشتہ جمعے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک بڑے بدعنوانی اسکینڈل کے بعد اپنے چیف آف اسٹاف اور سینئر مذاکرات کار آندری یرماک کو برطرف کر دیا تھا، جس کے بعد یوکرینی مذاکراتی ٹیم کی تشکیلِ نو کی جا رہی ہے۔
روس کے دوبارہ حملے
اس ملاقات سے چند گھنٹے قبل روسی فورسز نے مسلسل دوسری رات بھی کییف اور اس کے مضافات پر ڈرون اور میزائل حملے کیے۔
کییف ریجن کے گورنر میکو لا کلاشنک کے مطابق وِیشگوروڈ میں ڈرون حملے سے ایک شخص ہلاک اور 11 زخمی ہوئے، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
یوکرینی دعویٰ: بحیرہ اسود میں روسی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا
یوکرینی سکیورٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نیول ڈرونز کے ذریعے بحیرہ اسود میں ترکی کے قریب دو آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا گیا، جو مبینہ طور پر پابندیوں کے باوجود روسی تیل کی خفیہ ترسیل میں ملوث تھے۔
واشنگٹن کی 28 نکاتی تجویز، مسودے میں تبدیلیاں
جنگ بندی کے سلسلے میں واشنگٹن نے پہلے 28 نکاتی ابتدائی مسودہ پیش کیا تھا، جس میں یوکرین سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ ڈونٹسک ریجن سے دستبردار ہو جائے اور امریکہ ڈونٹسک، کریمیا اور لوگانسک کو عملاً روسی علاقہ تسلیم کر لے۔
یوکرین اور یورپی اتحادیوں کی شدید تنقید کے بعد مسودے میں تبدیلی کی گئی ہے، تاہم تازہ ورژن کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
زیلنسکی ماکروں ملاقات
دوسری جانب پیر کو فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں پیرس میں صدر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے، جہاں جنگ بندی مذاکرات اور یورپی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت متوقع ہے۔
روس کے بڑے آئل ٹرمینل پر حملہ، آپریشن معطل
ہفتے کو یوکرینی وفد کے امریکہ روانہ ہونے سے چند گھنٹے قبل روس کے بڑے آئل ٹرمینلز میں سے ایک سی پی سی (CPC) نے سمندری ڈرون حملے کے بعد آپریشن معطل کر دیے۔ اس کنسورشیم میں امریکی کمپنیاں شیورون اور ایکسون موبائل بھی شریک ہیں۔
روسی ریوولیوشنری گارڈز نے اسے ’’دہشت گردانہ حملہ‘‘ قرار دیا ہے، تاہم یوکرین نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C