اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس کے سامنے اقدام خود سوزی کرنیوالا شخص دم توڑ گیا
👁️ 54 بار دیکھا گیا
اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس کے سامنے اقدام خود سوزی کرنیوالا شخص دم توڑ گیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم ہاؤس کے سامنے خود سوزی کرنے والا شہری پمز ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔
وزیراعظم ہاوس کے سامنے خودکشی کرنے والا چل بسا
جیب سے ملنے والے خط میں لکھا ہے
"میرا قصور بس اتنا ہے کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اور دوسروں سے بھی مانگا"۔ #PMImranKhan pic.twitter.com/dDcIRmGnSU— Saqib Raja (@SaqibAhmedRaja) April 3, 2020
پولیس کے مطابق فیصل عزیز نامی شخص نے نماز جمعہ سے کچھ دیر قبل وزیراعظم سیکریٹریٹ کے سامنے خود کو آگ لگالی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا، موقع پر موجود پولیس اہلکاروں اور راہگیروں نے آگ بجھائی اور شدید زخمی حالت میں پمز کے برن یونٹ منتقل کیا جہاں کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد فیصل دم توڑ گیا۔
’میرا قصور پی ٹی آئی کو ووٹ دینا تھا‘، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے شہری نے خودکشی کر لی
قہر درویش برجان درویش
کوئی جائے بتائے درئاے دجلہ کے کنارے کتے کے مرنے کی مثالیں دینے والے کو کے تمھاری چوکھٹ پر اشرالمخلوقات نے تمھارے نااہلی اور غریبوں پر ظلم کی وجہ سے خود کی جان لے لی ہے pic.twitter.com/TBSh1Y5tGG— Saqib Abbasi (@isaqibabbasi01) April 3, 2020
ذرائع کے مطابق شہری کے پاس سے وزیراعظم ہاؤس کو لکھا گیا خط بھی ملا جس میں تحریر تھا کہ میرا اتنا قصور ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ووٹ دیا اور لوگوں سے بھی مانگا۔
خط کے متن میں خود سوزی کرنے والے شہری نے حکومتی پارٹی کے ایک اہم عہدیدار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا اور کہا کہ حکمراں جماعت کےعہدیدار کے خلاف وزیراعظم سیکرٹریٹ درخواست بھی دی تھی۔
اس نے خط میں مزید بتایا تھا کہ میری درخواست سی پی او راولپنڈی کو مارک بھی کی گئی تھی، میں پیر ودھائی تھانہ گیا لیکن کارروائی نہیں کی گئی۔
خط کے متن شہری نے مزید تحریر کیا کہ میرے اوپر 20 لیٹر شراب کا جھوٹا پرچہ بھی کرایا گیا۔
دوسری جانب راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ خود سوزی کرنے والے پیر ودھائی کے رہائشی فیصل کے خلاف مری میں مقدمہ درج تھا۔
وزیراعظم دفتر کے سامنے خودکشی کرنے والے شخص کے بارے میں مری پولیس نے ایک نو سالہ بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم مفرور ہے اور زہنی امراض کا شکار بھی۔ pic.twitter.com/hZrwkSjoXv
— Azaz Syed (@AzazSyed) April 3, 2020
پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل عباسی مری کا رہائشی تھا، اس کے خلاف 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ گزشتہ برس 19 ستمبر کو درج ہوا تھا، جبکہ شراب کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا تھا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ متوفی فیصل نشئی تھا اور اس پر بچی سے زیادتی کا بھی 7 سال پرانا کیس تھا، اس کے بھائی کے ساتھ بھی ان کی بات ہوئی ہے جس نے کہا ہے کہ فیصل آوارہ پھرتا رہتا تھا تاہم واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 248 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8833 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2101 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C