امریکا کا حزب اللہ رہنما محمد الکوثرانی کی معلومات دینے پر 10 ملین ڈالر کا اعلان
👁️ 90 بار دیکھا گیا
امریکا کا حزب اللہ رہنما محمد الکوثرانی کی معلومات دینے پر 10 ملین ڈالر کا اعلان
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا نے عراقی حزب اللہ رہنما محمد کاتھرانی سے متعلق سرگرمیوں کی اطلاع پر 10 ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا نے جمعے کے روز ایک پیش کش میں اعلان کیا ہے کہ عراق میں حزب اللہ تنظیم کے سینئر عسکری رہ نما محمد الکوثرانی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو (دس ملین ڈالر) ایک کروڑ ڈالر کی رقم انعام میں دی جائے گی۔
REWARD!! $10 Million for information on Muhammad Kawtharani and his nefarious activities in Iraq. If you have information on Kawtharani please contact RFJ or the nearest US embassy. https://t.co/n5RdOO7PjV pic.twitter.com/vvHzzcTuMz
— Rewards for Justice (@RFJ_USA) April 10, 2020
خبر ایجنسی کے مطابق حزب اللہ رہنما پر عراق میں ایرانی پیرا ملٹری گروپ کی حمایت کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ الکوثرانی ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کا معاون رہا ہے۔ سلیمانی رواں سال جنوری میں بغداد ایئرپورٹ پر امریکی ڈرون طیارے کے حملے میں ساتھیوں سمیت شہید ہوگیا تھا۔
امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد الکوثرانی نے ایران کی حلیف نیم فوجی تنظیموں کے لیے سیاسی رابطہ کاری کی بعض ذمے داریوں کو پورا کیا۔ اس سے قبل یہ کام قاسم سلیمانی انجام دیتا تھا۔
بیان کے مطابق اس حیثیت سے الکوثرانی عراقی حکومت کے کنٹرول سے باہر رہ کر کام کرنے والی جماعتوں کی نقل و حرکت کے لیے سہولت کار بن رہا ہے۔ ان جماعتوں نے عوامی احتجاج کو پرتشدد طریقوں سے کچلا، غیر ملکی سفارتی مشنوں پر حملے کیے اور وسیع پیمانے پر منظیم مجرمانہ سرگرمیوں میں شریک رہیں۔
امریکا نے 2013 میں محمد الکوثرانی کو عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا۔ واشنگٹن نے اس پر الزام عائد کیا کہ وہ عراق میں مسلح جماعتوں کی فنڈنگ کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ الکوثرانی کو اس بات کا بھی ذمے دار ٹھہرایا گیا کہ وہ عراقی جنگجوؤں کی شام منتقلی میں مدد کر رہا ہے تا کہ وہ اپوزیشن گروپوں کے خلاف شامی صدر بشار الاسد کو سپورٹ کر سکیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5088 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C