امریکی جنگی بحری بیڑوں پر کورونا کا حملہ، ایک اہلکار ہلاک، 700 متاثر
👁️ 126 بار دیکھا گیا
امریکی جنگی بحری بیڑوں پر کورونا کا حملہ، ایک اہلکار ہلاک، 700 متاثر
واشنگٹن (ڈیلی اردو) کورونا وائرس نے جہاں دنیا کے جدید ترین ممالک کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے وہیں سپرپاور امریکا کی فوج بھی اس وائرس کے سامنے بے بس نظر آتی ہے۔
کورونا وائرس کے باعث اب تک دنیا میں سب سے زیادہ ایک لاکھ 86 ہزار سے زائد کیسز امریکا سے سامنے آچکے ہیں جب کہ امریکا میں اموات بھی چین اور اسپین سے زیادہ ہو گئی ہیں جہاں اب تک 4 ہزار سے زائد لوگ زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں وبا سے دو لاکھ سے بھی زائد افراد کے مرنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتے شہریوں کے لیے بہت زیادہ درد ناک ہوں گے۔
کورونا وائرس سے جہاں عام امریکی شہری متاثر ہو رہے ہیں وہیں وبا نے امریکی فوجیوں پر بھی حملہ کردیا ہے اور ایک فوجی جان کی بازی ہار گیا ہے جب کہ 700 سے زائد فوجی متاثر ہو چکے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ بردار امریکی بحری بیڑے پر کورونا کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی ہے اور یو ایس ایس روز ویلٹ پر 70 سے زائد نیوی سیلرز کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔
بیڑے کے کمانڈر نے اعلیٰ قیادت سے 4 ہزار اہلکاروں کو فوری جہاز سے اتارنے اور دو ہفتوں کے لیے آئسولیٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق امریکی اخبار سان فرانسسکو کرونیکل نے منگل کو بحری بیڑے کے کپتان کی جانب سے پینٹاگون کو لکھا گیا خط بھی شائع کیا ہے۔
خط کے متن کے مطابق کپتان بریڈ کروزیئر نے کہا ہے کہ ہم حالتِ جنگ میں نہیں ہیں اور یہ وہ حالات نہیں جن میں سیلرز اپنی جانیں دیں۔
انہوں نے کہا کہ بحری بیڑے میں گنجائش کم ہے اور کرونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اس لیے بیڑے پر موجود اہلکاروں کو قریبی ساحل پر قرنطینہ میں رکھا جائے۔
کپتان نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اہلکاروں کی بیڑے پر موجودگی بہت بڑا خطرہ ہے۔
More than 100 sailors aboard a U.S. warship have coronavirus, and the captain is pleading for help. https://t.co/37BzniIHeb
— San Francisco Chronicle (@sfchronicle) March 31, 2020
‘کرونیکل’ نے بحری بیڑے کے کپتان کے خط کی اشاعت کے ساتھ یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ روزویلٹ پر موجود 100سے زائد سیلرز کرونا وائرس کے شکار ہو چکے ہیں۔
دوسرے امریکی بحری بیڑے رونالڈ ریگن پر بھی کئی اہلکاروں میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں اب تک 42 ہزار 352 سے زائد افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک اور ساڑھے 8 لاکھ 60 ہزار سے 696 سے زائد متاثرہ ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C