26/October/2022

برکینا فاسو: شدت پسندوں کا ملٹری بیس پر حملہ، 10 فوجی ہلاک، 50 زخمی

👁️ 25 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
برکینا فاسو: شدت پسندوں کا ملٹری بیس پر حملہ، 10 فوجی ہلاک، 50 زخمی

برکینا فاسو: شدت پسندوں کا ملٹری بیس پر حملہ، 10 فوجی ہلاک، 50 زخمی

اواگاڈوگو (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) برکینا فاسو میں دہشت گرد وں کے فوجی اڈے پر حملے  کے نتیجے میں 10 اہلکار ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے اے ایف پی نے برکینیائی فوج  کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ پیر کو شمالی علاقے جیبو میں ایک فوجی اڈے پر شدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں 10 فوجی ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہو گئے، جیبو کی 14ویں کمبائنڈ آرمز رجمنٹ کو شدت پسندوں نے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشن کے دوران کم از کم 18 شدت پسندوں کی لاشیں ملی ہیں۔

واضح رہے کہ برکینا فاسو میں 2015 کے بعد شدت پسندوں کے حملوں میں 1,000 سے زیادہ افراد ہلاک اور 1.9 ملین سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C