02/April/2020

بلوچستان: سبی میں آئل اینڈ گیس کمپنی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا

👁️ 47 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: سبی میں آئل اینڈ گیس کمپنی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا

بلوچستان: سبی میں آئل اینڈ گیس کمپنی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا

سبی (سید طاہر علی) صوبہ بلوچستان کے ضلع ‏سبی کے تلی روڈ پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ، تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کی گاڑی تباہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق تیل و گیس کی تلاش کرنے والی نجی کمپنی گزشتہ چھ ماہ سے سبی کے مضافات میں کام کررہی تھی۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج سبی اور کاہان کے درمیان کوڈگ کے مقام پر تیل تلاش کرنے والے غیر ملکی کمپنی کے گاڑی کو اس وقت ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جب وہ فرنٹیر کور کے سیکورٹی میں کاہان اپنے کمپنی کے بیس کیمپ جارہے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ بم حملے میں غیر ملکی انجینئروں اور پاکستانی ٹیکنیشن ہلاک ہوگئے ہیں۔ تاہم سرکاری ذرائع سے ہلاکتوں کی تصدیق نا ہو سکی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C