بلوچستان میں 100 شدت پسند ہلاک، کچھی میں 200 سے زائد آپریشنز مکمل، سرفراز بگٹی
👁️ 274 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں 100 شدت پسند ہلاک، کچھی میں 200 سے زائد آپریشنز مکمل، سرفراز بگٹی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت انسداد دہشتگردی اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے کے شمالی علاقوں میں 100 شدت پسند ہلاک کیے جا چکے ہیں، جبکہ ضلع کچھی میں 200 سے زائد آپریشنز کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں منعقد اجلاس میں قومی اور صوبائی ایکشن کمیٹیوں کے اہداف، امن و امان کی صورتحال اور جاری سکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حمزہ شفقات نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شدت پسندوں کے خلاف مربوط اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں اور دیگر اضلاع میں بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب آپریشنز ہو رہے ہیں۔
اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ صوبے میں 3561 غیر قانونی پیٹرول پمپس سیل کر دیے گئے، کسٹم حکام نے 2575 آپریشنز کیے اور 416 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں، مدارس کی رجسٹریشن اور ضوابط پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کارروائیوں کی رفتار مزید تیز کی جائے اور کسی صورت نرمی نہ برتی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قومی اور صوبائی ایکشن کمیٹیوں کے فیصلوں پر تندہی اور ذمہ داری کے ساتھ عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C