حکومتی اجلاسوں میں کالعدم جماعتوں کی پذیرائی پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کی توہین ہے، آغا حامد علی موسوی
👁️ 20 بار دیکھا گیا
حکومتی اجلاسوں میں کالعدم جماعتوں کی پذیرائی پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کی توہین ہے، آغا حامد علی موسوی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ حکومتی اجلاسوں میں کالعدم جماعتوں کی پذیرائی پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کی توہین ہے، حکمرانوں سیاستدانوں کا دوہرا کردار فکر اقبالؒ و قائد ؒ کے منافی ہے، لاک ڈاؤن پر گو مگو کی حکومتی پالیسی نے پورے ملک کو کنفیوژن میں مبتلا کر رکھا ہے، حکومت اپوزیشن آج بھی ممنوعہ جماعتوں کو پریشر گروپوں کے طور پر استعمال کررہے ہیں، قائد کی رحلت کے بعد ملک پاکستان مخالف قوتوں کے ہتھے نہ چڑھتا تو کبھی دولخت نہ ہوتا ، سیاسی سماجی اقتصادی اور تعلیمی نظام کو ریاست مدینہ کی طرز پر ڈھالنے کیلئے علامہ اقبال ؒ اور قائد اعظم ؒ کے نظریات پر عمل کرنا ہوگا، رمضان میں تشکیل پانے والے وطن کی ترقی و استحکام کیلئے ماہ صیام میں گڑ گڑا کر دعائیں مانگی جائیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاعر مشرق حکیم الامت علامہ محمد اقبال ؒ کے یوم وفات پر مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ1857کی جنگ آزادی کی ناکا می اور برصغیر پر انگریزوں کا مکمل تسط قائم ہونے کے سبب مسلمانوں کیلئے مایو سیوں کی طویل رات کا آغاز ہو گیاجس کے خاتمے کیلئے علامہ اقبال ؒ نے 1930میں مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں مسلمانوں کی علیحدہ قومیت کے نظریے پر تفصیلی روشنی ڈالی اور واضح کیا کہ اپنے ثقافتی ورثے کی وجہ سے مسلمان دیگر اقوام سے مختلف ہیں لہذا برصغیر کے مسلم اکثریتی علاقوں پر مشتمل اسلامی ریاست تشکیل دے کر ہی مسلمانوں کو مسائل و مصائب کے گرداب سے نکالا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطبہ الہ آباد مسلمانوں کیلئے مصباح نور ثابت ہوا اور صرف 17 سال بعد اقبال کا تصور قائد اعظم کی قیادت کی بدولت حقیقت کا روپ دھار گیا اور کتاب ارضی پرسب سے بڑی اسلامی مملکت کا صفحہ رقم ہو گیا جس کے موسس قائد اعظم اور مصورعلامہ محمد اقبالؒ تھے۔
آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ مصور پاکستان علامہ اقبال تو قیام پاکستان سے پہلے ہی چل بسے تھے اور بدقسمتی سے بابائے قوم کی زندگی نے بھی وفا نہ کی اور اقتدار کا سنگھاسن ان قوتوں کے رحم و کرم پر آگیا جنہوں نے پاکستان کو پلیدستان اور قائد اعظم کو کافر اعظم کہا تھا، وطن عزیز کے دولخت کرنے کے بعد شیطانی لابیوں نے جمہوریت پر شب خون مارا اور پاکستان کو استعماری مفادات کیلئے افغانستان میں الجھا دیا گیا جس کے نتیجے میں سویت یونین تو ٹوٹ گیا لیکن پاکستان کو تباہی کی دلدل میں دھکیل دیا گیاجس سے پاکستان ان گنت قربانیوں کے باوجود نہیں نکل سکا۔
انہوں نے کہا کہ افغان تنازعے میں الجھنے کے باعث وطن عزیز کو سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی کا درپیش رہا جس نے شہروں کے شہر دیہاتوں کے دیہات اجاڑ ڈالے اور معاشیات و اقتصادیات کو برباد کردیا گیا۔ سیاسی سماجی کلچر نیست و نابود ہو گیا پون لاکھ بے گناہ انسانوں کی شہادت کے بعد ایک مرحلہ وہ بھی آیا جب دہشت گردوں نے اے پی ایس کے معصوم بچوں کے خون سے بدترین ہو لی کھیلی جس کے نتیجے میں ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان وجود میں آئے جنرل باجودہ نے بھی ردا لفساد آپریشن کی بنیاد ڈالی لیکن دکھ کی بات ہے اے پی ایس کے معصوم بچوں کے خون سے تحریر نیشنل ایکشن پلان کی بیش شقوں پر آج بھی عمل نہیں کرایا جا سکااور 70/72کالعدم تنظیمیں آج بھی دندناتی پھر رہی ہیں اور نئے پرانے ناموں سے کھلم کھلا کام کررہی ہیں۔
آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ قائد اعظم کے بقول زمین کے ایک ٹکڑے کے حصول کامقصد ایک ایسی تجربہ گاہ بنانا مقصود تھا جہاں اسلامی اصولوں کے مطابق سیاسی سماجی معاشرتی معاشی نظام تشکیل دیا جا سکے اور معاشرتی انصاف کے اسلامی اصولوں کو پنپنے کا موقع ملے لہذا اگر ہم نے پاکستان کو بام عروج تک پہنچانا ہے اور اقوام عالم کے بیچ آن بان سے زندہ رہنا ہے تو اپنے ہیروز کے افکار و کردار کو مشعل راہ بنانا ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4614 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3303 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2126 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C