حیدر آباد: تبلیغی جماعت کے مزید 63 افراد میں کررونا وائرس کی تصدیق، تعداد 94 ہوگئی
👁️ 115 بار دیکھا گیا
حیدر آباد: تبلیغی جماعت کے مزید 63 افراد میں کررونا وائرس کی تصدیق، تعداد 94 ہوگئی
حیدر آباد (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع حیدر آباد میں تبلیغی جماعت کے مزید 63 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو جانے کے بعد تبلیغی جماعت سے وابستہ مریضوں کی تعداد 94 ہو گئی۔
نور مسجد تبلیغی مرکز کے دوسرے لئے گئے 100 سیمپلز میں سے بھی 63 مثبت آئے۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو ہسپتال اور لیبر فلیٹس کورن ٹین سنٹر منتقل کردیا گیا ہے۔
کراچی، جیکب آباد اور جامشورو میں بھی مزید کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 627 ہو گئی۔
محکمۂ صحت نے تبلیغی جماعت کے مزید 63 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی ہے، تبلیغی جماعت سے وابستہ 200 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔
حیدرآباد میں کورونا کے مزید 54 کیسز کی تصدیق
اب حیدر آباد میں کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ کی تعداد 94 ہو گئی ہے، جن میں سے 90 کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔
تبلیغی مرکز سے کوہسار ہسپتال منتقل کیے گئے چینی باشندے میں ہفتے کے روز کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد تبلیغی مرکز میں قیام پذیر تمام افراد کو محدود کر دیا گیا تھا جن کے محکمۂ صحت نے ٹیسٹ کے لیے نمونے بھی حاصل کیے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی کیسز 1866 تک جا پہنچے ہیں۔
پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں سے پنجاب میں سب سے زیادہ 9 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ سندھ میں 7 اور خیبرپختونخوا میں 6 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C