خیبرپختونخوا: سوات اور بونیر کے علاقے ایلم میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 جوان شہید
👁️ 79 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا: سوات اور بونیر کے علاقے ایلم میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 جوان شہید
اسلام آباد (ش ح ط) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے پہاڑی علاقے ایلم میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں تین اہلکار شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع سوات اور ضلع بونیر کی سرحد پر واقع ایلم میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو اور ایلیٹ فورس کا ایک جوان شہید ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سوات اور بونیر کے سنگم پر واقع ایلم پہاڑ میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے ایلیٹ فورس کے ایک اہلکار جبکہ پاک فوج کے دو جوانوں کو شہید کردیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کو دہشت گردوں کی اطلاعات ملی تھیں اور اہلکار پہاڑوں میں سرچ آپریشن کر رہے تھے کہ دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے تینوں اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جبکہ پاک فوج کا ایک جوان زخمی ہو گیا ہے۔
پاک فوج کے شہید جوان کی شناخت حوالدار ظہیر جبکہ ایلیٹ فورس اہلکار کی شناخت محمد حنیف کے نام سے ہوئی، محمد حنیف پلاٹون 63 میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔
حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے پہاڑی کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان وقفہ وقفہ سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ مرکزی ترجمان محمد خراسانی نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں پاک فوج کے پانچ اور ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن نے سوات کے علاقے غاخی بانڈی میں ایک آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا تھا۔
یاد رہے ایلم کی پہاڑی پر گزشتہ کئی ماہ سے ایسے واقعات کا سلسلہ جاری ہے کچھ ماہ قبل بھی پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینے والے دو پولیس اہلکاروں کو دہشت گردوں نے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا اور سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے تھے۔
واضح رہے کہ کامیاب آپریشن راہ حق اور راہ راست کے بعد سوات میں حالات بہتر ہوئے ہیں اور وہاں امن لوٹ آیا ہے، تاہم اکا دکا دہشت گردوں کی جانب سے اب بھی کارروائیاں جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں احتجاجی مظاہروں سے منسلک مقدمے میں مزید 2 افراد کو پھانسی، ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی
03/November/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
ایران کا جنوبی ساحل پر دو امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، آبنائے ہرمز کے قریب کشیدگی میں اضافہ
03/November/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں تین آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد دھماکے اور آگ گئی ، پاسدارانِ انقلاب ایران
03/November/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران میں امریکی حملے کا اعتراف، طیارہ شکن تنصیب تباہ کرنے کا دعویٰ
03/November/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سکیورٹی فورسز کے دو آپریشن، 17 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار بھی ہلاک
03/November/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں بارودی مواد کا دھماکہ، برنگ میں ایک شہری ہلاک
03/November/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26428 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15664 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11968 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9328 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7581 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5567 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C