دوسری جنگ عظیم کے بعد قاسم سلیمانی جیسی مزاحمتی شخصیت مسلم دنیا میں کوئی پیدا نہیں ہوئی
👁️ 56 بار دیکھا گیا
دوسری جنگ عظیم کے بعد قاسم سلیمانی جیسی مزاحمتی شخصیت مسلم دنیا میں کوئی پیدا نہیں ہوئی
لاہور (ڈیلی اردو) سینئر تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد قاسم سلیمانی جیسی مزاحمتی شخصیت مسلم دنیا میں کوئی پیدا نہیں ہوئی، عراق میں داعش کو پسپا کرنا اور شکست دینا قاسم سلیمانی کا بہت بڑا کام تھا، شام میں بشار الاسد کی حکومت کو بچانے میں بھی قاسم سلیمانی کااہم کردار تھا۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد قاسم سلیمانی جیسی مزاحمتی شخصیت مسلم دنیا میں کوئی پیدا نہیں ہوئی، عراق میں داعش کو پسپا کرنا اور شکست دینا قاسم سلیمانی کا بہت بڑا کام تھا، شام میں بشار الاسد کی حکومت کو بچانے میں بھی قاسم سلیمانی کا اہم کردار تھا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کیخلاف مزاحمت کرنیوالوں میں قاسم سلیمانی کا نمایاں مقام تھا۔
بشار الاسد کا کہنا تھا کہ ایران اور حزب اللہ کی جانب سے ضرور اس کا جواب آئے گا، اس پر پاکستان کا ری ایکشن سمجھ سے بالا ترہے، ایک قتل کرنے والا ہے اور ایک قتل ہواہے لیکن ہم کہہ رہے ہیں کہ دونوں اطراف سے تحمل کا مظاہرہ کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی کی موت سے تیسری جنگ عظیم جیسی اصطلاحیں استعمال نہیں کرنی چاہئے، امریکہ کیخلاف مزاحمت کرنیوالے چند ہی طاقتیں تھیں، ان میں نمایاں شخص قاسم سلیمانی تھے جنہوں نے تقریروں سے نہیں عملی طور پر ثابت کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھی سوچ رہے ہوں گے کہ کاش کوئی قاسم سلیمانی ہوتا کیونکہ ہم تو بس کھوکھلی تقریریں کرسکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3272 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C