روس نے امریکی تربیت یافتہ افغان کمانڈوز کی بھرتی شروع کردی
👁️ 27 بار دیکھا گیا
روس نے امریکی تربیت یافتہ افغان کمانڈوز کی بھرتی شروع کردی
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی) امریکہ نے افغانستان میں اپنے بیس سالہ قیام کے دوران ہزاروں افغان کمانڈوز کو اعلیٰ ترین جنگی تربیت دی تھی۔ گذشتہ برس امریکی افواج افغانستان چھوڑ کر گئیں تو ملک پر طالبان کا کنٹرول ہو گیا۔
افغان فوج کے ہزاروں اہلکار دوسرے ممالک کو فرار ہوگئے۔ خاصی تعداد میں امریکی تربیت یافتہ افغان کمانڈوز پناہ لینے ایران پہنچے۔ امریکی خبر رساں ادارے اے پی نے دعویٰ کیا ہے کہ اب روس ان کمانڈوز کو بھرتی کر رہا ہے تاکہ انہیں یوکرائن کی جنگ میں استعمال کر سکے۔
امریکہ کی جانب سے ان کمانڈوز کو 1500 ڈالر (سوا تین لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ماہانہ تنخواہ دی جا رہی ہے۔ جب کہ ان کے اہلخانہ کو محفوظ رہائش گاہیں بھی دی جائیں گی۔
اے پی نے یہ خبر تین سابق افغان جرنیلوں سے ملنے والی معلومات کی بنا پر دی ہے۔ ان میں سے ایک جنرل عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ افغان کمانڈوز جنگ لڑنے کے لیے نہیں جانا چاہتے لیکن ان کے پاس کوئی اور راستہ بھی نہیں، انہیں ایران سے اہلخانہ سمیت افغانستان ڈی پورٹ کیے جانے کا خدشہ ہے۔
عبدالرؤف تقریبا ایک درجن افغان کمانڈوز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ بقول ان کے افغان کمانڈوز کو خدشہ ہے کہ افغانستان واپس بھیجے جانے پر طالبان انہیں قتل کردیں گے۔
افغان جنرل نے بتایا کہ سابق کمانڈوز کی بھارتی واگنر گروپ (Wagner group) کر رہاہے۔
ایک اور افغان جنرل ہبیت اللہ علی زئی جو طالبان کنٹرول سے پہلے افغانستان کی بری فوج کے آخری سربراہ تھے نے کہاکہ افغان اسپیشل فورسز کا ایک کمانڈر بھی اس بھرتی کے عمل میں شامل ہے۔ یہ کمانڈر اس وقت روس میں مقیم ہے اور روسی زبان جانتا ہے۔
اے پی کے مطابق اس سے قبل امریکی فوجیوں نے اپنی حکومت کو خبردار کیا تھا کہ افغانستان میں رہ جانے والے امریکی تربیت یافتہ فوجیوں کو طالبان قتل کر دیں گے یا پھر وہ امریکہ کے دشمنوں کے ساتھ مل جائیں گے۔
واگنر گروپ روس کی ایک نجی فوج کا نام ہے یا امریکہ کی بدنام زمانہ بلیک واٹر سے مماثلت رکھتی ہے۔
اس تنظیم کے ایک ترجمان نے افغان کمانڈوز کی یوکرائن جنگ کے لیے بھرتی کے دعوے کو مسترد کیا ہے۔
ہیبت علی زئی نے اے پی کو بتایا کہ روسی مشہد اور تہران سے ساق افغان کمانڈوز کو بھرتی کرکے لے جا رہے ہیں۔
ان فوجیوں کو ماسکو میں لے جا کر دو ماہ تک تربیت دی جاتی ہے اور پھر میدان جنگ میں بھیج دیا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 215 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 183 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8848 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4608 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3299 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2470 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2123 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C